BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف فوری طور پر لگانے کی دھمکی واپس لے لی اور مذاکرات کی آخری تاریخ 9 جولائی تک بڑھانے پر رضا مندی ظاہر کی جس کا اعلان اس وقت ہوا جب یورپی کمیشن کی سربراہ نے معاہدہ طے پانے کے لیے مزید وقت کی درخواست کی، یورپی یونین کے ایگزیکٹو ادارے کی سربراہ نے کہا کہ بلاک کو بہتر معاہدہ طے کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

جمعہ کو ٹرمپ نے تجارتی مذاکرات کی سست روی پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تجارتی جنگ کو تیز کرنے کی دھمکی دی اور اعلان کیا کہ یکم جون سے سخت درآمدی محصولات لاگو کیے جائیں گے، جس کے باعث عالمی مارکیٹوں میں شدید اضطراب پیدا ہو گیا۔

ٹرمپ نے یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن کے فون کال پر نرم رویہ اختیار کیا، جنہوں نے انہیں بتایا کہ یورپی یونین کو معاہدہ طے کرنے کے لیے اضافی وقت درکار ہے اور ٹیرف کی شروعات کی آخری تاریخ جولائی تک ملتوی کرنے کی درخواست کی جو ٹرمپ نے اپریل میں نئے ٹیرف کے اعلان کے وقت مقرر کی تھی۔

ٹرمپ نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے یورپی یونین کی درخواست منظور کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے وعدہ کیا کہ ہم جلد از جلد ملاقات کرکے کوئی حل تلاش کریں گے، اس کے جواب میں وان ڈیر لین نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ یورپی یونین تجارتی مذاکرات کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ارزولا فان ڈیئر لائن نے اتوار کو ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کی صدر ٹرمپ کے ساتھ فون پر مثبت گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ اپریل کے آغاز میں ٹرمپ نے یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کیلئے 90 روز کا وقت مقرر کیا تھا جو 9 جولائی کو ختم ہونا تھا۔

Comments

Comments are closed.