وزیرِاعظم محمد شہباز شریف چار ملکی سفارتی دورے کے سلسلے میں اتوار کے روز ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے ہیں۔
وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر ترکیہ کے وزیرِ دفاع یاسر گولن نے ان کا استقبال کیا۔
یہ دورہ پاکستان کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اعلیٰ سطح کے وفد میں نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ایران، آذربائیجان، اور تاجکستان کا دورہ بھی کریں گے۔
ان دوروں کے دوران وزیرِاعظم دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی اہمیت کے امور پر جامع گفتگو کریں گے۔
اس دورے کا ایک اہم مقصد بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرنا ہے۔
وزیرِاعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے، تاجکستان میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تعاون کے حوالے سے پاکستان کے عزم کو اجاگر کریں گے۔
دورے کا ایک اہم مقصد پاکستان اور بھارت کے حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے دی گئی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرنا بھی ہوگا۔




















Comments
Comments are closed.