BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) کی جانب سے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کی سیاسی قیادت، مسلح افواج اور عوام کے اعزاز میں اعلیٰ سطح کا عشائیہ دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق تقریب میں ملک کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شریک ہوئی، جہاں مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے، قومی یکجہتی اور استقامت پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باوقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہانِ فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے اس مدبر قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جس نے قوم کو ایک فیصلہ کن مرحلے میں رہنمائی فراہم کی۔ مسلح افواج کے حوصلے اور قربانیوں کو سراہا گیا اور پاکستانی عوام کے غیرمتزلزل جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں معرکۂ حق کے دوران سیاسی قیادت کی حکمت و بصیرت پر انتہائی تشکر کا اظہار کیا اور آپریشن بنیان مرصوص میں تینوں مسلح افواج کے درمیان موثر ہم آہنگی کو سراہا، جس نے آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے بھارتی گمراہ کن مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے غیرمتزلزل کردار کو بھی سراہا اور انہیں آہنی دیوار قرار دیا جو بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے پاکستانی سائنس دانوں، انجینئرز اور سفارت کاروں کی شاندار خدمات کو بھی سراہا، جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور پختہ عزم حالیہ تنازع کے دوران نہایت کلیدی حیثیت کے حامل تھے۔

یہ شام قومی یکجہتی اور اس اجتماعی عزم کا بھرپور اظہار تھی کہ پاکستان نئی توانائی اور مضبوط ہم آہنگی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے گا۔

Comments

Comments are closed.