وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (اتوار) ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے 6 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم دورے میں ان ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شہباز شریف دورے میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کریں گے۔
پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تقریباً تین دہائیوں میں سب سے شدید فوجی جھڑپیں ہوئیں جو بالآخر 10 مئی کو جنگ بندی پر اتفاق کے ساتھ ختم ہوئیں۔
وزیراعظم رواں ماہ کی 29 اور 30 تاریخ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیرز کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔




















Comments
Comments are closed.