اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے تحت بدھ 28 مئی 2025 کو بینک بند رہے گا۔
۔بینکوں اورمالیاتی اداروں کی شاخیں بھی بندرہیں گی۔
وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، یہ دن 1998 میں چاغی کے مقام پر کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔
اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جب کہ ایک روز قبل حکومت سندھ نے بھی یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو تعطیل کا اعلان کیا تھا۔




















Comments
Comments are closed.