BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا کو وطن واپسی پر تنقید کا سامنا ہے۔ جنوبی افریقی عوام اور تجزیہ کاروں نے ٹرمپ کی جانب سے ”سفید فام نسل کشی“ کے جھوٹے دعووں پر بات چیت کو ملاقات کا مرکزی موضوع بنانے پر گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سیرل رامافوسا کی خواہش تھی کہ وہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نئی بنیاد فراہم کریں، لیکن ٹرمپ نے ملاقات کا بیشتر وقت جنوبی افریقہ میں سفید فام کسانوں کے خلاف تشدد اور زمین کی ضبطی کے بے بنیاد الزامات پر صرف کیا۔ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے مضامین اور ویڈیوز دکھا کر اپنے دعوئوں کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی، حالانکہ اعداد و شمار ان دعوؤں کی تردید کرتے ہیں۔

رامافوسا نے ملاقات کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن کئی جنوبی افریقی شہریوں کا ماننا ہے کہ یہ دورہ وقت کا ضیاع تھا۔ ایک مزدور یونین کے رکن نے کہا، ہمیں امریکہ کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ سفید فام نسل کشی نہیں ہو رہی۔

جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ نے رامافوسا کے رویے کا دفاع کیا اور کہا کہ صدر ہمیشہ تحمل سے معاملات کو دیکھتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سفید فام کسانوں کی قتل و غارت گری کا تصور زمینی حقائق سے میل نہیں کھاتا۔ خود افریقنز کے ایک یونین ٹی ایل یو -ایس اے کے مطابق 1990 سے اب تک 1,363 سفید فام کسان قتل ہوئے، جو ملک میں سالانہ 20 ہزار قتل کی وارداتوں کے مقابلے میں نہایت کم شرح ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی دائیں بازو گروپوں نے سفید فام مظلومیت کا بیانیہ برسوں سے امریکی سیاسی منظرنامے میں پھیلایا ہے، جس کا اثر ٹرمپ اور ان کے حامیوں پر واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔

Comments

Comments are closed.