سندھ حکومت نے جمعرات کے روز صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کا فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی 28 نومبر 2024 کو ہونے والی میٹنگ کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
تعطیلات کا شیڈول تعلیمی سال 2025 کیلئے نافذ العمل ہوگا جس کا اطلاق محکمہ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے اسکولوں پر ہوگا۔
یہ اعلان پنجاب حکومت کی جانب سے شدید گرمی کی لہر کے باعث صوبے میں اسکولوں کو جلدی بند کرنے کے فیصلے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں گرمیوں کی تعطیلات اب یکم جون کے بجائے 28 مئی سے شروع ہوں گی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور اب اسکول گرمی کی شدت کے باعث روزانہ صبح 11:30 بجے یعنی معمول کے وقت سے دو گھنٹے پہلے بند کیے جائیں گے۔




















Comments
Comments are closed.