پاکستان اور بھارت کی تجارت میں مدد کے لئے تیار ہیں، ٹرمپ
- جوہری تصادم کو روک دیا، امریکی صدر کا دعویٰ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد امریکہ بھارت اور پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ان کی حکومت کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ”تجارت ایک بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے بھارت اور پاکستان نے لڑائی بند کی ہے۔“
انہوں نے مزید کہا ”مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی فخر محسوس ہو رہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی قیادت ثابت قدم اور مؤثر رہی، اور دونوں ہی صورتوں میں غیر متزلزل۔ وہ واقعی ایسے تھے، ایسی قوت، دانشمندی اور حوصلہ رکھتے تھے کہ وہ مکمل طور پر صورتحال کی سنگینی کو جانتے اور سمجھتے تھے۔“
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے ”ہم نے ایک ایٹمی تصادم کو روکا۔ میرا خیال ہے کہ یہ ایک خطرناک ایٹمی جنگ بن سکتی تھی، جس میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔ تو میں اس پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔“
مزید تفصیلات کچھ دیر می























Comments
Comments are closed.