BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک تاریخی فیصلے میں انکم ٹیکس ریفنڈ کے خودکار نظام (آٹومیٹڈ ریفنڈ سسٹم) کو مؤثر طور پر نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ممبر (پالیسی) کی یقین دہانیوں کے باوجود تاحال اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

عدالت کی ہدایت کا مقصد ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا اور ان کا ٹیکس حکام سے براہِ راست رابطہ کم کرنا تھا، مگر ایف بی آر اس سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدام اٹھانے میں ناکام رہا ہے۔

ٹیکس ماہر اور وکیل وحید شہزاد بٹ کے مطابق، ایف بی آر کی اس ہدایت پر عمل نہ کرنا دراصل ایک ”منصوبہ بند غفلت“ معلوم ہوتی ہے، تاکہ محکمے کے کچھ فیلڈ دفاتر ٹیکس دہندگان کے ریفنڈ کے معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شفافیت اور خودکاری پر زور دینے کے باوجود، بعض ایف بی آر اہلکار ریفنڈ کلیمز کے معاملے میں ”آنکھ مچولی“ کھیل رہے ہیں۔ ان کی دانستہ غفلت نہ صرف ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو مجروح کرتی ہے بلکہ اس کرپٹ دستی نظام کو برقرار رکھتی ہے جسے عدالت ختم کرنا چاہتی تھی۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت خودکار ریفنڈ نظام کے نفاذ کے لیے ڈونر ایجنسی سے 25 ملین ڈالر کی مالی معاونت بھی طلب کی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے عدالت میں ”سیکشن 170اے کے مؤثر نفاذ کے لیے کمیٹی کی رپورٹ“ بھی جمع کروائی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایف بی آر کے ای پورٹل کا ملک کے سب سے بڑے ودہولڈنگ ایجنٹ یعنی اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) سے کوئی براہ راست الیکٹرانک رابطہ موجود نہیں، جو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس کاٹتا ہے۔ یہی رکاوٹ خودکار ریفنڈ نظام کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دی گئی ہے۔

اسی طرح، دیگر ودہولڈنگ ایجنٹس جیسے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں، ایکسائز و ٹیکسیشن محکمے، تعلیمی ادارے، ٹریول ایجنٹس، ایئرلائنز، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل)، انٹرنیٹ و ٹیلیفون سروس فراہم کنندگان، نیم خودمختار ادارے اور دیگر سرکاری محکمے، ان کے ذریعہ کاٹا گیا ٹیکس ایف بی آر کے ڈیٹا بیس میں نظر نہیں آتا۔

وحید بٹ نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کا مقصد ریفنڈ کے عمل کو خودکار بنانا، انسانی مداخلت کم کرنا اور افسران کے صوابدیدی اختیارات کو محدود کرنا تھا۔ تاہم، وقت گزرنے کے باوجود ایف بی آر نے مطلوبہ نظام نافذ نہیں کیا اور اس تاخیر کی کوئی سرکاری وضاحت بھی سامنے نہیں آئی

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025۔

Comments

Comments are closed.