BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ...
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 5 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 281 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو روپیہ 281.47 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر یورو کے مقابلے میں مستحکم رہا، جو اس سے ایک دن پہلے دو ہفتوں کے سب سے بڑے اضافہ کے بعد تھا، جب فیڈرل ریزرو نے افراطِ زر اور بیروزگاری میں اضافے کے باعث معیشت کو بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کیا تھا۔

امریکی ڈالر کو واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کی توقعات سے بھی حمایت حاصل ہوئی، اور سرمایہ کار ہفتے کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے منصوبہ بند اجلاس سے قبل کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بدھ کو فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی نے شرح سود کو جیسا کہ توقع کی جارہی تھی ویسا ہی برقرار رکھا، لیکن فیڈ چیئرمین جیروم پاول نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ معیشت اپنی مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھے گی یا بڑھتی ہوئی تجارتی غیر یقینی صورتحال اور افراطِ زر میں ممکنہ اضافے کے دباؤ تلے دب جائے گی۔

مارکیٹس فی الحال سال کے آخر تک تین چوتھائی پوائنٹ شرح سود میں کمی کی توقع کررہی ہیں، جس میں اگلی کمی جولائی یا ستمبر میں ہوسکتی ہے۔

امریکی ڈالر جمعرات کی صبح ایشیا میں یورو کے مقابلے میں 1.1313 ڈالر پر تقریباً بغیر کسی تبدیلی کے ٹریڈ کررہا تھا۔

امریکی ڈالر انڈیکس بدھ کو 0.26 فیصد اضافے کے بعد 99.842 پر مستحکم رہا۔

Comments

Comments are closed.