BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

یونائیٹڈ بزنس گروپ کا شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے آئندہ مانیٹری...
شائع May 5, 2025 اپ ڈیٹ May 5, 2025 12:40pm

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر نے آئندہ مانیٹری پالیسی میں سنگل ڈیجٹ مارک اپ ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بحال کیا جا سکے۔ ان کے مطابق کاروباری برادری کو گزشتہ مانیٹری پالیسی میں سنگل ڈیجٹ مارک اپ کی توقع تھی، مگر وہ پوری نہ ہو سکی۔

ایک بیان میں انہوں نے نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مارک اپ ریٹ کم کرنے میں ہچکچاہٹ معاشی بحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مانیٹری پالیسی لیکویڈیٹی کو محدود اور قرض لینے کی لاگت میں اضافہ کررہی ہے جو کاروبار اور صنعتوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی کوششوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے معاشی بحالی کے اقدامات اسٹیٹ بینک کی غیر فعالیت کی وجہ سے کمزور ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود کو ڈبل ڈیجٹ پر برقرار رکھنے کی اسٹیٹ بینک کی پالیسی حکومت کی معاشی نمو بڑھانے کی کوششوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے اور اس بات پر زور دیا کہ سنگل ڈیجٹ مارک اپ ریٹ سے معاشی سرگرمیوں کو متحرک کرنے، سرمایہ کاری میں اضافہ اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ایس ایم تنویر نے اسٹیٹ بینک پر زور دیا ہے کہ وہ کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اترنے اور معاشی ترقی کی حمایت کرنے کے لئے فوری طور پر مارک اپ شرح کو سنگل ڈیجٹ پر لائے۔ انہوں نے کہا کہ سنگل ڈیجٹ مارک اپ ریٹ سے کاروباری اداروں اور صنعتوں کو ریلیف ملے گا، جس سے وہ سستے نرخوں پر قرضوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ تاجر برادری آئندہ مانیٹری پالیسی کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے، امید ہے کہ اسٹیٹ بینک ان کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی نمو کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.