BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

جاوید احمدجی حیسکول پٹرولیم کے سی ای او مقرر

ہاسکول پیٹرولیم لمیٹڈ نے جاوید احمد جی کو اپنا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا ہے جس کا اطلاق 05 مئی 2025 سے...
شائع اپ ڈیٹ

حیسکول پٹرولیم لمیٹڈ نے 5 مئی 2025 سے جاوید احمدجی کو اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تعینات کرلیا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

او ایم سی کے مطابق احمد جی ایک سینئر ایگزیکٹو اور کاروباری شخصیت ہیں جن کے پاس توانائی، بینکنگ، دواسازی، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور کیپٹل مارکیٹ کے شعبوں میں 30 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ان کی قیادت پاکستان، افریقہ اور یورپ میں پھیلی ہوئی ہے اور انہوں نے فورچیون 500 کمپنیوں اور مقامی اداروں میں اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق احمدجی نے پاکستان کے سب سے بڑے فارماسیوٹیکل انضمام میں اہم کردار ادا کیا اور ابھرتی ہوئی منڈیوں میں پیچیدہ ایم اینڈ اے کی کامیاب تکمیل کی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے پوما انرجی کی بحالی کی قیادت کی اور اسے ایک تجارتی طور پر قابلِ عمل اور مستقبل کیلئے تیار ادارے میں تبدیل کردیا۔

مزید برآں احمد جی سٹی بینک، جی ایس کے، پوما انرجی، شجر کیپٹل اور کراچی پورٹ ٹرسٹ جیسے اداروں کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حیسکول کے مطابق یہ تقرری کمپنی کیلئے ایک اہم قدم ہے، ہم انہیں بورڈ میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

شیئر ہولڈرز کی مسلسل حمایت کے ساتھ بورڈ مضبوط گورننس اور مؤثر قیادت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ تقرری حیسکول کے لیے جاری چیلنجز کے پس منظر میں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سال 2022 میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حیسکول پٹرولیم لمیٹڈ کے بانی ممتاز حسن کو 54 ارب روپے کے مبینہ فراڈ کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے 30 مشتبہ افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا جن میں نیشنل بینک آف پاکستان اور حیسکول کے سابقہ اور موجودہ افسران شامل ہیں اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، جب حیسکول پٹرولیم کمپنی کی جانب سے 54 ارب روپے سے زائد کے بینک ڈیفالٹ، مالی فراڈ اور منی لانڈرنگ کے بارے میں تحقیقات میں شواہد سامنے آئے تھے، جیسا کہ اس وقت ایف آئی اے کے ایک بیان میں کہا گیا تھا۔

اس کے بعد حیسکول کے بورڈ نے کمپنی کے 54 ارب روپے کے قرضے کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے ایک جامع منصوبہ شروع کیا۔

Comments

Comments are closed.