کیا نے جمعرات کو پاکستان میں اپنی کمپیکٹ ایس یو وی اسپورٹیج ایل لائن اپ کی قیمتوں میں 18 لاکھ 51 ہزار روپے تک کی کمی کردی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2025 سے ہوگا۔
اسپورٹیج ایل ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم کر کے 1 کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی گئی ہے، یعنی 18 لاکھ 51 ہزار روپے کی عارضی رعایت دی گئی ہے۔
اسی طرح اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت اب 99 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جو پہلے 1 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے تھی۔ اس میں 18 لاکھ 26 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔
بنیادی ویریئنٹ، اسپورٹیج ایل الفا اب 84 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، جبکہ اس کی پرانی قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔
آٹومیکر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کیا کی جانب سے شاندار ڈیزائن، کارکردگی، ٹیکنالوجی اور سیفٹی کے ساتھ پریمیم گاڑیاں فراہم کرنے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔


















Comments
Comments are closed.