ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے زیر اہتمام ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو (ایچ ای ایم ایس) 2025 کے چوتھے ایڈیشن کے دوران معدنیات، ادویات، آٹو موٹیو، جواہرات و قیمتی پتھر، سرجیکل آلات اور کیمیکلز سمیت اہم صنعتوں میں 24 مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے گئے جن میں متوقع کاروباری معاہدوں کی مالیت 432 ملین ڈالر ہے۔
ٹڈاپ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹڈاپ کے زیر اہتمام ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو (ایچ ای ایم ایس) 2025 کا چوتھا ایڈیشن لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس سے عالمی تجارت میں پاکستان کی پوزیشن کو تقویت ملی, یہ ایونٹ جو اب پاکستان کی صنعتی اور تجارتی ترقی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے میں 70 سے زائد ممالک سے تقریباً 900 غیر ملکی مندوبین اور 194 نمائش کنندگان کے ساتھ 21 جدید اسٹارٹ اپس نے شرکت کی، جس کے ذریعے ملک کی مختلف صنعتی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جن کے ہمراہ اہم حکومتی عہدیداران شامل تھے، جن میں رانا احسن افضل خان، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر؛ علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات؛ جام کمال، وفاقی وزیر برائے تجارت، جواد پال، وفاقی سیکریٹری برائے تجارت؛ فیض احمد، چیف ایگزیکٹو ٹداپ اور شیر یار تاج، سیکریٹری ٹڈاپ شامل تھے۔ 18 اپریل کو ایک خصوصی افتتاحی عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جہاں وزیرِ اعظم نے ٹڈاپ کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان کی عالمی تجارت میں اضافے کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔
تین روزہ نمائش میں ادویات، کیمیکلز، سرجیکل آلات، زرعی مشینری، گھریلو آلات، فرنیچر، کاسمیٹکس، کھیلوں کے سامان، تعمیراتی مواد، آٹوموٹو، معدنیات اور پیکیجنگ جیسے اہم شعبوں میں 2،200 بزنس ٹو بزنس اجلاسوں کی سہولت فراہم کی گئی۔ ان مصروفیات نے اہم تجارتی تعاون کی راہ ہموار کی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025



















Comments
Comments are closed.