BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے فٹنس انسپکشن کی آڑ میں گاڑیوں کی معطلی کے خلاف ہڑتال جمعرات کو بھی جاری رہی جس کے باعث مال برداری کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا۔

کراچی کی دو بندرگاہوں اور کنٹینر ٹرمینلز پر گزشتہ 36 گھنٹوں سے سرگرمیاں معطل ہیں اور حکومت کی جانب سے احتجاج کے حل کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدور آصف سخی اور امان پراچہ نے جاری ہڑتال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں اور ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کی وجہ سے ان کی نقل و حرکت ممکن نہیں، جس کے باعث ٹرمینلز پر شدید رش لگا ہوا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر، طارق گجر نے کہا ہے کہ بندرگاہوں سے بھاری مال کی نقل و حرکت نہ ہونے کی وجہ سے درآمدی اور برآمدی آپریشن رک گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ تقریباً 10 ہزار کنٹینرز کراچی اور ملک بھر میں منتقل کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھاری گاڑیوں کی مرمت اور کیمروں کی تنصیب کے لیے چھ ماہ کی مہلت دی جائے۔

آصف سخی نے کہا کہ بندرگاہوں پر پڑے ہزاروں کنٹینرز کے اندر موجود سامان خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ مزید برآں، ٹرمینلز سے کنٹینرز نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے، فی کنٹینر روزانہ 150 ڈالر ڈیٹنشن چارجز کی مد میں ادا کرنا پڑیں گے ، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ڈیٹنشن چارجز کی مد میں کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں کنٹینرز، جن میں خوراک سمیت دیگر اشیائے ضروریہ بھی شامل ہیں، بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ درآمد کنندگان بالآخر ان جرمانوں کی لاگت کو اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں شامل کریں گے ، جس سے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ اس وقت 90 فیصد درآمدی و برآمدی آپریشنز رکے ہوئے ہیں۔

بندرگاہوں پر جگہ کی کمی کی وجہ سے لنگر انداز ہونے والے جہاز لنگر انداز نہیں ہوسکیں گے جس سے درآمدی و برآمدی آرڈرز متاثر ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرانسپورٹرز کے کچھ مطالبات جائز ہیں اور سندھ حکومت کو اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ برآمدی آرڈرز کی ترسیل میں تاخیر سے ملک کو زرمبادلہ کا نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں کی فٹنس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مناسب وقت دیا جائے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایف پی سی سی آئی حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان بات چیت کے لیے تیار ہے تاکہ حل نکالا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.