کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ...
شائع April 16, 2025 اپ ڈیٹ April 16, 2025 04:48pm

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 11 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 280 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو روپیہ 280.57 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بدھ کو ڈالر کی قدر میں معمولی بحالی دیکھنے میں آئی کیونکہ سرمایہ کاروں نے مسلسل فروخت کے بعد وقفہ لیا اور امریکی تجارتی مذاکرات میں پیشرفت کے انتظار میں مارکیٹ قدرے مستحکم ہو گئی۔

چین کی پہلی سہ ماہی کی جی ڈی پی اور مارچ کے اقتصادی اشاریے بدھ کو بعد میں جاری کیے جائیں گے، تاہم یہ پچھلے رجحانات کی عکاسی کریں گے۔ امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی تقریر بھی شیڈول ہے، جبکہ کینیڈا کا مرکزی بینک بھی بدھ کو اجلاس کرے گا، جہاں شرح سود میں کمی کے امکانات 40 فیصد تک سمجھے جا رہے ہیں۔

یورو، جو گزشتہ ہفتے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، ایشیائی مارکیٹ میں صبح کے وقت اپنی بلند ترین سطح 1.1474 ڈالر سے کم ہو کر 1.1311 ڈالر پر ٹریڈ کررہا ہے۔ رواں ماہ یہ 4.5 فیصد سے زائد بڑھ چکا ہے، اس لیے اس میں کمی متوقع تھی جبکہ امریکا کی بھاری ٹیرف سے بچنے کے لیے کسی معاہدے میں ٹھوس پیشرفت کے آثار بھی نظر نہیں آ رہے۔

تاہم اسٹرلنگ نمایاں رہا اور 1.3254 ڈالر کی سطح پر پہنچ کر چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ برطانیہ اب تک امریکی سخت ترین ٹیرف سے محفوظ رہا ہے، اور گزشتہ شب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ تجارتی معاہدہ طے پانے کے اچھے امکانات موجود ہیں۔

Comments

200 حروف