BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 13 اپریل تک توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فروری 2025 کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 13...
شائع April 10, 2025 اپ ڈیٹ April 10, 2025 02:02pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 13 اپریل تک توسعی کردی۔

ایف بی آر نے فروری 2025 کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 13 اپریل 2025 تک توسیع کردی ہے۔

یہ سہولت صرف ان صورتوں میں دستیاب ہوگی جہاں واجب الادا سیلز ٹیکس کی ذمہ داری مقررہ تاریخ کے اندر جمع کرائی گئی ہو۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو آف لارج ٹیکس پیئر ز آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس پیئر آفس (ایم ٹی او)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) کو ہدایات جاری کی ہیں۔

ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ فروری 2025 کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ جو 18 مارچ 2025 کو ہونی تھی اور جس میں 27 مارچ 2025 تک توسیع کی گئی تھی اس میں مزید 13 اپریل 2025 تک توسیع کی جائے۔

ایف بی آر نے مزید کہا کہ یہ اس شرط سے مشروط ہے کہ واجب الادا سیلز ٹیکس کی ذمہ داری مقررہ تاریخ کے اندر جمع کرائی گئی ہو۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.