مہنگائی میں اضافہ،ایک ہفتے کے دوران 12 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق حساس قیمتوں کے اشاریے پر مبنی مہنگائی میں 13 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ ٹماٹر (36.43 فیصد)، چکن (6.40 فیصد)، کیلے (6.05 فیصد)، چینی (5.69 فیصد) اور ایل پی جی (1.44 فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
گزشتہ ہفتے 51 اشیاء میں سے 12 اشیاء (23.53 فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 15 اشیاء (29.41 فیصد) کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 24 اشیاء (47.06 فیصد) کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
حساس قیمتوں کے انڈیکس (ایس پی آئی) کے مطابق 13 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مختلف صارف گروپوں کے لیے قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ 17,732 روپے تک کی آمدن والوں کیلئے 0.10 فیصد، 17,732 روپے سے 22,888 روپے تک کی آمدن والوں کیلئے 0.17 فیصد، 22,889 روپے سے 29,517 روپے تک کمانے والوں کیلئے 0.18 فیصد، 29,518 روپے سے 44,175 روپے کی آمدن والوں کیلئے 0.22 فیصد اور 44,175 روپے سے زیادہ کے گروپ میں 0.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر (36.43 فیصد)، چکن فارم برائلر (زندہ) (6.40 فیصد)، مقامی کیلے (6.05 فیصد)، چینی ریفائنڈ (5.69 فیصد)، ایل پی جی 11.67 کلوگرام سلنڈر (1.44 فیصد)، جارجیٹ (اوسط معیار) (1.32 فیصد)، گڑ (اوسط معیار) (1.32 فیصد)، بریڈ پلین (چھوٹا سائز) (1.13 فیصد)، بیف گوشت ہڈی کے ساتھ (اوسط معیار) (0.57 فیصد)، مونگ دال (پھلی ہوئی) (0.28 فیصد)، کیپ اسٹین سگریٹ 20 کا پیکٹ (0.27 فیصد)، اور نیڈو پاؤڈرڈ ملک 390 گرام پالی بیگ (0.06 فیصد) شامل ہیں۔
اس دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیاز (16.71 فیصد)، آلو (6.59 فیصد)، لہسن (5.29 فیصد)، دال (1.91 فیصد)، انڈے (مرغی فارم) (1.55 فیصد)، چائے لپٹن یلو لیبل 190 گرام پیکٹ (1.13 فیصد)، ماش دال (پھلی ہوئی) (0.49 فیصد)، عام چائے تیار شدہ (فی کپ) (0.39 فیصد)، چاول باسمتی ٹوٹا (اوسط معیار) (0.31 فیصد)، مسور دال (پھلی ہوئی) (0.22 فیصد)، اور سبزی گھی دالڈا/حبیب 2.5 کلوگرام ٹن (0.20 فیصد) شامل ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025



















Comments
Comments are closed.