BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.74 Decreased By ▼ -0.46 (-0.82%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.33 (1.23%)
BOP 32.75 Decreased By ▼ -0.23 (-0.7%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.90 Increased By ▲ 0.18 (1.02%)
DGKC 196.00 Decreased By ▼ -0.67 (-0.34%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.09 Increased By ▲ 0.84 (1.64%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.32 (1.98%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 292.40 Decreased By ▼ -3.09 (-1.05%)
HUBC 214.25 Increased By ▲ 0.07 (0.03%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.18 Increased By ▲ 0.12 (1.7%)
LOTCHEM 26.85 Decreased By ▼ -2.27 (-7.8%)
MLCF 88.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
OGDC 310.37 Decreased By ▼ -1.58 (-0.51%)
PAEL 40.95 Decreased By ▼ -0.04 (-0.1%)
PIBTL 15.94 Decreased By ▼ -0.02 (-0.13%)
PIOC 284.70 Increased By ▲ 1.86 (0.66%)
PPL 212.00 Decreased By ▼ -0.66 (-0.31%)
PRL 53.40 Increased By ▲ 0.86 (1.64%)
SNGP 98.70 Decreased By ▼ -0.66 (-0.66%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.36 Increased By ▲ 0.04 (0.48%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.22 (-1.66%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.93 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.02 (1.64%)
ٹیکنالوجی

پاکستان میں اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، پی ٹی اے

  • پی ٹی اے کے چیئرمین حفیظ الرحمان کی بارسلونا میں جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں اسٹار لنک ٹیم سے ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں اسپیس ایکس کے زیر انتظام سیٹلائٹ انٹرنیٹ گروپ اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل ملک کی سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔

پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اسپین کے شہر بارسلونا میں جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں اسٹار لنک ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل کنکٹیویٹی کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں سستی براڈ بینڈ رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں، تاکہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کیا جاسکے اور ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کیا جاسکے۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے جدت طرازی کو فروغ دینے اور ملک بھر میں رابطے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے یہ بھی کہا کہ اسٹار لنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے جو سیٹلائٹ بیسڈ انٹرنیٹ سروسز کے لیے پی ٹی اے لائسنس کی پیشگی شرط ہے۔

اسٹار لنک کی ٹیم نے سیلولر موبائل خدمات کی مسابقتی دنیا میں سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ حل اور دور دراز علاقوں پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے مربوط اور بلا تعطل سروسز کے لئے ریگولیٹری فریم ورک اور آپریشنل حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

جنوری میں ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک نے کہا تھا کہ اسٹار لنک نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کے لیے درخواست دی ہے اور وہ حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے اجازت ملنے کے منتظر ہیں۔

اس سے قبل قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے پی ٹی اے کو پاکستان میں اسٹار لنک سروسز لانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کمیٹی کو بتایا کہ اسٹار لنک نے سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے 2022 میں پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اسپیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ اس کے معاملات اب بھی زیر غور ہیں۔ جب تک لائسنس کے معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی جاتی، پاکستان میں انٹرنیٹ خدمات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

کمیٹی نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹار لنک کے ساتھ کام کو تیز کرے۔

Comments

Comments are closed.