BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح کردیا

  • 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو شفاف اور آسان انداز میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5ہزار روپے دیے جائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کردیا جس کی مالیت 20 ارب روپے ہے، پیکج کے تحت ملک بھر کے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو شفاف اور آسان انداز میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5ہزار روپے فی خاندان دیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ریلیف پیکج چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو شامل کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال اس مقصد کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو گزشتہ سال 7 ارب کے پیکج کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پیکج سے عوام کو یوٹیلٹی اسٹورز کے باہر لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی پریشانی سے نجات ملے گی،ریلیف پیکج کی نگرانی اور مانیٹرنگ 24 گھنٹے کی جائے گی۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نادرا، بی آئی ایس پی اور ٹیک کمپنیوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے دن رات محنت کر کے ایک ڈیجیٹل میکانزم تیار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے اس اقدام سے ملک کے تمام حصوں کو اچھی طرح سے تیار کردہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیکج کے تحت نقد رقم کی منتقلی 10 روز میں مکمل کرلی جائے گی۔

رمضان المبارک کے دوران 135 روپے فی کلو چینی کی فراہمی کے لئے تحصیل سطح پر اسٹالز لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز بھی عوام کو 15 فیصد رعایت پر اشیائے ضروریہ فراہم کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے اس بات کی تردید کی تھی کہ حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کو بند کرنے جا رہی ہے، جس کے ذریعے پہلے رمضان پیکج دیے جاتے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس سی کی تنظیم نو اور نجکاری آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

Comments

Comments are closed.