BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

دنیا کی سب سے بڑی نیو انرجی وہیکل (این ای ویز) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی نے میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) کے ساتھ شراکت میں پاکستان میں باضابطہ طور پر گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے جو ملک میں پائیدار نقل و حمل کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صارفین کو بی وائی ڈی گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں جب کہ کمپنیز آپریشن کے پہلے 48 گھنٹوں میں 100 تک گاڑیاں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

میگا موٹر نے تینوں بڑے شہروں میں کلیدی مقامات پر بی وائی ڈی ایکسپیرینس اینڈ کیئر سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں صارفین کو جدید این ای وی ٹیکنالوجی کے تجربے اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

ان مراکز کا آغاز اور سیل اور اے ٹی ٹی او تھری ماڈلز کا تعارف دونوں کمپنیوں کے پاکستان کی بڑھتی آٹوموٹو مارکیٹ پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان میں نیو انرجی وہیکلز کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر، یہ شراکت داری 2025 کے دوران ملک بھر میں 15 مراکز کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ پائیدار ٹرانسپورٹیشن حل تک رسائی کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا کہ پاکستان میں اس اہم ترقیاتی مرحلے کا آغاز ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بی وائی ڈی طویل عرصے سے ٹیکنالوجیکل جدت کے ذریعے لوگوں کی بہتر زندگی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بی وائی ڈی کی نیو انرجی وہیکلز اور ٹیکنالوجیز پاکستان کے گرین ڈیولپمنٹ سفر میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.