BR100 Decreased By (-1.2%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 59.71 Decreased By ▼ -0.93 (-1.53%)
BIPL 24.31 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.39 (-1.23%)
CNERGY 11.59 Decreased By ▼ -0.18 (-1.53%)
DFML 15.73 Decreased By ▼ -0.09 (-0.57%)
DGKC 206.37 Decreased By ▼ -3.71 (-1.77%)
FABL 95.99 Decreased By ▼ -0.66 (-0.68%)
FCCL 61.54 Decreased By ▼ -0.55 (-0.89%)
FFL 15.02 Increased By ▲ 0.29 (1.97%)
GGL 19.69 Increased By ▲ 0.27 (1.39%)
HBL 310.65 Decreased By ▼ -2.59 (-0.83%)
HUBC 205.33 Decreased By ▼ -3.65 (-1.75%)
HUMNL 8.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.39%)
KEL 6.26 Increased By ▲ 0.10 (1.62%)
LOTCHEM 24.68 Decreased By ▼ -0.37 (-1.48%)
MLCF 104.08 Decreased By ▼ -1.19 (-1.13%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -2.70 (-0.85%)
PAEL 35.80 Increased By ▲ 0.36 (1.02%)
PIBTL 13.47 Decreased By ▼ -0.32 (-2.32%)
PIOC 270.51 Decreased By ▼ -4.17 (-1.52%)
PPL 221.81 Decreased By ▼ -3.54 (-1.57%)
PRL 79.08 Decreased By ▼ -1.31 (-1.63%)
SNGP 93.68 Decreased By ▼ -1.05 (-1.11%)
SSGC 23.87 Decreased By ▼ -0.54 (-2.21%)
TELE 7.39 Decreased By ▼ -0.20 (-2.64%)
TPLP 12.51 Decreased By ▼ -0.59 (-4.5%)
TRG 53.44 Decreased By ▼ -1.39 (-2.54%)
UNITY 8.34 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز نے افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے پانچ دہشت گردوں ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 جنوری کی رات کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں پاک افغان سرحد کے ذریعے خوارج (دہشتگردوں) کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش کا پتہ لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی جس کے نتیجے میں 5 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔

ضلع ژوب پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔

اسلام آباد مسلسل عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ کہ وہ اپنی جانب سرحد پر موثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے۔

گزشتہ ماہ پاکستان اور افغانستان نے جاری کشیدگی کو کم کرنے، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق 2 روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے اہم افغان وزراء اور تاجروں سے مسلسل اہم ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرے گی اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کے لیے خوارج کو افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔

Comments

Comments are closed.