BR100 Decreased By (-1.2%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 59.71 Decreased By ▼ -0.93 (-1.53%)
BIPL 24.31 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.39 (-1.23%)
CNERGY 11.59 Decreased By ▼ -0.18 (-1.53%)
DFML 15.73 Decreased By ▼ -0.09 (-0.57%)
DGKC 206.37 Decreased By ▼ -3.71 (-1.77%)
FABL 95.99 Decreased By ▼ -0.66 (-0.68%)
FCCL 61.54 Decreased By ▼ -0.55 (-0.89%)
FFL 15.02 Increased By ▲ 0.29 (1.97%)
GGL 19.69 Increased By ▲ 0.27 (1.39%)
HBL 310.65 Decreased By ▼ -2.59 (-0.83%)
HUBC 205.33 Decreased By ▼ -3.65 (-1.75%)
HUMNL 8.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.39%)
KEL 6.26 Increased By ▲ 0.10 (1.62%)
LOTCHEM 24.68 Decreased By ▼ -0.37 (-1.48%)
MLCF 104.08 Decreased By ▼ -1.19 (-1.13%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -2.70 (-0.85%)
PAEL 35.80 Increased By ▲ 0.36 (1.02%)
PIBTL 13.47 Decreased By ▼ -0.32 (-2.32%)
PIOC 270.51 Decreased By ▼ -4.17 (-1.52%)
PPL 221.81 Decreased By ▼ -3.54 (-1.57%)
PRL 79.08 Decreased By ▼ -1.31 (-1.63%)
SNGP 93.68 Decreased By ▼ -1.05 (-1.11%)
SSGC 23.87 Decreased By ▼ -0.54 (-2.21%)
TELE 7.39 Decreased By ▼ -0.20 (-2.64%)
TPLP 12.51 Decreased By ▼ -0.59 (-4.5%)
TRG 53.44 Decreased By ▼ -1.39 (-2.54%)
UNITY 8.34 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)

بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے منگل کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز (جے ایس ایچ کیو) میں ہوئی جس میں باہمی اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا۔

بیان کے مطابق فریقین نے عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت یا خلل سے بچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کی اشد ضرورت کو تسلیم کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک مضبوط دفاعی تعاون پر مبنی ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لئے مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا اور پاک فوج کی ثابت قدمی اور لگن کا اعتراف کیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں حالیہ ہفتوں خاص طور پر سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد گرم جوشی دیکھنے میں آئی ہے۔

بنگلہ دیش کی حکومت نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے پاکستانیوں کے لئے ویزا کے عمل کو آسان بنا دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.