BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اورعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین کے خلاف پولیس اور رینجرز نے رات گئے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بلیو ایریا اور ڈی چوک کو کلیئر کرا لیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 800 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نظروں سے اوجھل رہی۔ بشریٰ بی بی اور گنڈاپور بھی احتجاج کے مقام سے فرار ہو گئے اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور گنڈاپور ممکنہ طور پر پیر سوہاوہ کے راستے خیبرپختونخوا کے لیے روانہ ہوئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کو جاری سیکیورٹی آپریشنز کے حصے کے طور پر گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے۔

اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز کے اسپیشل یونٹس کو پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو پکڑنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور گرفتاریوں کے لیے حکمت عملی پہلے سے موجود ہے۔

سیکیورٹی آپریشن کے تحت خیابان سہروردی اور آبپارہ کے درمیان سڑکوں سے گاڑیاں ہٹا دی گئیں جبکہ ڈی چوک سے ملحقہ بلیو ایریا میں دکانوں اور کاروں کو بھی ہٹا دیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.