BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.09 (0.37%)
BOP 31.47 Increased By ▲ 0.24 (0.77%)
CNERGY 11.70 Increased By ▲ 0.11 (0.95%)
DFML 15.75 Increased By ▲ 0.02 (0.13%)
DGKC 203.65 Decreased By ▼ -2.72 (-1.32%)
FABL 96.30 Increased By ▲ 0.31 (0.32%)
FCCL 61.60 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.06 (0.3%)
HBL 309.55 Decreased By ▼ -1.10 (-0.35%)
HUBC 204.50 Decreased By ▼ -0.83 (-0.4%)
HUMNL 8.77 Increased By ▲ 0.18 (2.1%)
KEL 6.33 Increased By ▲ 0.07 (1.12%)
LOTCHEM 24.79 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.50 Increased By ▲ 2.11 (0.67%)
PAEL 35.51 Decreased By ▼ -0.29 (-0.81%)
PIBTL 13.65 Increased By ▲ 0.18 (1.34%)
PIOC 271.69 Increased By ▲ 1.18 (0.44%)
PPL 226.60 Increased By ▲ 4.79 (2.16%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 1.22 (1.54%)
SNGP 93.98 Increased By ▲ 0.30 (0.32%)
SSGC 23.90 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.26 (3.52%)
TPLP 13.04 Increased By ▲ 0.53 (4.24%)
TRG 53.38 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.37 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
WTL 1.41 Increased By ▲ 0.16 (12.8%)
پاکستان

وزیر خزانہ سے ٹی پی جی کیپیٹل وفد کی ملاقات، معاشی اشاریوں میں مثبت پیشرفت سے آگاہ کیا

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے ٹی پی جی کیپیٹل کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت پارٹنر جائید...
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے ٹی پی جی کیپیٹل کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت پارٹنر جائید اولانریواجیو کر رہے تھے۔ ملاقات کا مقصد سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا، اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور پاکستان کی ترقی کو فروغ دینا تھا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کی مثبت سمت پر روشنی ڈالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی کی نشاندہی کی جو بہتر معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے متنوع حکمت عملی کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کے حکومتی عزم پر بھی زور دیا اور کہا کہ حالیہ کوششوں کے نتیجے میں برآمدات کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید برآں، انہوں نے اعلان کیا کہ افراط زر سنگل ڈیجٹ کی سطح پر آ گیا ہے، جو حکومت کے موثر معاشی انتظام کا ثبوت ہے۔

پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے حکومت کے وژن کے مطابق ، وزیر خزانہ نے مارکیٹ کے حالات کو بہتر بنانے اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ اصلاحات سرمائے کو راغب کرنے اور پاکستان کے معاشی منظر نامے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے میں اہم ہیں۔

دریں اثنا ، جائید اولانریواجیو نے پاکستان میں ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے ملک کے اندر پائیدار ترقیاتی اقدامات کی حمایت کے لئے مزید سرمائے کو راغب کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ سبز سرمایہ کاری کی طرف عالمی تبدیلی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کے لئے ٹی پی جی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے وفد کو عالمی بینک کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے دس سالہ شراکت داری فریم ورک کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد مختلف منصوبوں کو آسان بنانا ہے جن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ملک کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

اجلاس کا اختتام پاکستان کے معاشی اہداف اور پائیدار ترقی کے مقاصد سے ہم آہنگ سرمایہ کاری کے اقدامات پر تعاون کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط بڑھانے میں حکومتی دلچسپی کا اعادہ کیا اور ٹی پی جی کیپیٹل جیسے اداروں کے ساتھ شراکت داری کو اقتصادی ترقی میں اہم کردار کا حامل قرار دیا۔

ٹی پی جی کے وفد کے ہمراہ سید شبر زیدی اینڈ کمپنی کے سید شبر زیدی اور رضا زیدی بھی تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.