BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.09 (0.37%)
BOP 31.47 Increased By ▲ 0.24 (0.77%)
CNERGY 11.70 Increased By ▲ 0.11 (0.95%)
DFML 15.75 Increased By ▲ 0.02 (0.13%)
DGKC 203.65 Decreased By ▼ -2.72 (-1.32%)
FABL 96.30 Increased By ▲ 0.31 (0.32%)
FCCL 61.60 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.06 (0.3%)
HBL 309.55 Decreased By ▼ -1.10 (-0.35%)
HUBC 204.50 Decreased By ▼ -0.83 (-0.4%)
HUMNL 8.77 Increased By ▲ 0.18 (2.1%)
KEL 6.33 Increased By ▲ 0.07 (1.12%)
LOTCHEM 24.79 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.50 Increased By ▲ 2.11 (0.67%)
PAEL 35.51 Decreased By ▼ -0.29 (-0.81%)
PIBTL 13.65 Increased By ▲ 0.18 (1.34%)
PIOC 271.69 Increased By ▲ 1.18 (0.44%)
PPL 226.60 Increased By ▲ 4.79 (2.16%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 1.22 (1.54%)
SNGP 93.98 Increased By ▲ 0.30 (0.32%)
SSGC 23.90 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.26 (3.52%)
TPLP 13.04 Increased By ▲ 0.53 (4.24%)
TRG 53.38 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.37 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
WTL 1.41 Increased By ▲ 0.16 (12.8%)

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے یہ بات آج روسی وفاقی اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹینا مٹوینکو سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بینکنگ چینلز کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور روس کے درمیان معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ روسی قیادت کے حالیہ دورے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے مثبت اشارے ہیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ دسمبر میں ہونے والا پاک روس مشترکہ کمیشن کا اجلاس دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کا ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔

منگل کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور سفارتکاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، اقتصادی، تجارتی اور پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں بھی مدد ملے گی۔

دریں اثنا یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ویلنٹینا مٹوینکو کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نیا فروغ ملے گا اور علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تیل و گیس کے شعبوں میں بہتری کے لئے روس کے تعاون کو سراہا۔

Comments

Comments are closed.