BAFL 55.81 Decreased By ▼ -0.39 (-0.69%)
BIPL 26.50 Decreased By ▼ -0.27 (-1.01%)
BOP 32.47 Decreased By ▼ -0.51 (-1.55%)
CNERGY 10.15 Increased By ▲ 0.05 (0.5%)
DFML 17.55 Decreased By ▼ -0.17 (-0.96%)
DGKC 194.60 Decreased By ▼ -2.07 (-1.05%)
FABL 97.90 Decreased By ▼ -1.08 (-1.09%)
FCCL 50.65 Decreased By ▼ -0.60 (-1.17%)
FFL 15.85 Decreased By ▼ -0.33 (-2.04%)
GGL 24.80 Decreased By ▼ -0.19 (-0.76%)
HBL 294.00 Decreased By ▼ -1.49 (-0.5%)
HUBC 213.98 Decreased By ▼ -0.20 (-0.09%)
HUMNL 10.24 Decreased By ▼ -0.12 (-1.16%)
KEL 7.06 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.29 Decreased By ▼ -1.83 (-6.28%)
MLCF 87.88 Decreased By ▼ -0.94 (-1.06%)
OGDC 310.50 Decreased By ▼ -1.45 (-0.46%)
PAEL 40.16 Decreased By ▼ -0.83 (-2.02%)
PIBTL 15.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.63%)
PIOC 280.10 Decreased By ▼ -2.74 (-0.97%)
PPL 210.33 Decreased By ▼ -2.33 (-1.1%)
PRL 53.11 Increased By ▲ 0.57 (1.08%)
SNGP 97.69 Decreased By ▼ -1.67 (-1.68%)
SSGC 24.32 Decreased By ▼ -0.78 (-3.11%)
TELE 8.30 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
TPLP 13.03 Decreased By ▼ -0.19 (-1.44%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.39 (-0.69%)
UNITY 9.83 Decreased By ▼ -0.11 (-1.11%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کا اضافہ...
شائع اپ ڈیٹ

۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر روپیہ 6 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پیر کو روپیہ 277.68 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم یہ ہفتے کے آخر میں جاری ہونے والے اہم امریکی اعداد و شمار سے قبل اپنی حالیہ بلند ترین سطح سے زیادہ دور نہیں رہا جو فیڈرل ریزرو کی پالیسی کی راہ کا تعین کرسکتا ہے۔

منگل کو ڈالر ڈھائی سال میں اپنے بہترین مہینے کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اس نے متعدد کرنسیوں کے مقابلے میں 3.5 فیصد اضافہ درج کیا ہے ۔

امریکی معیشت کی لچک کو اجاگر کرنے والے اقتصادی اعداد و شمار نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران گرین بیک کو تقویت دی ہے۔

امریکی معیشت کی مضبوطی کو ظاہر کرنے والے متعدد معاشی اعداد و شمار نے گزشتہ ماہ ڈالر کو مستحکم کیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے کے امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات میں اضافے نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

اس سے قبل، جمعرات کو ستمبر کے یو ایس کور پرسنل کنزمپشن ایکسپنڈیچرز پرائس انڈیکس (جو فیڈ کا پسندیدہ افراط زر کا پیمانہ ہے) کی رپورٹ جاری کی جائے گی، جس کے بعد جمعہ کو نان فارم پے رول کی رپورٹ سامنے آئے گی۔

امریکی ڈالر انڈیکس 104.28 پر تھوڑا سا تبدیل ہوا۔

گزشتہ سیشن میں شدید گراوٹ کے بعد منگل کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

برینٹ کروڈ فیوچر 44 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 71.86 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 45 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے سے 67.83 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

دونوں معاہدوں میں پیر کو 6 فیصد کمی واقع ہوئی جو یکم اکتوبر کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔

Comments

Comments are closed.