BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

آئی ایم ایف ڈیل پبلک کرنے کا فیصلہ

حالیہ آئی ایم ایف معاہدے کے اہم پہلوؤں کی نشاندہی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان 25 ستمبر کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کا 24واں بیل آؤٹ حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام 21 ویں سالانہ ایکسیلینس ایوارڈز سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ 25 ستمبر 2024 کو ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں 7 ارب ڈالر کے پروگرام کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پاکستان کا آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوسکتا ہے، بشرطیکہ ملک طے شدہ ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں سب پر زور دیتا ہوں کہ وہ آئی ایم ایف کے اس معاہدے کو پڑھیں جو 25 ستمبر کو منظر عام پر آئے گا۔

معاشی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محمد اورنگ زیب نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو 4 فیصد سے زیادہ حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنی درآمدات پر مبنی معیشت کے بنیادی ڈی این اے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے حالیہ معاہدے کے اہم پہلوؤں کی نشاندہی کی، جن میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 13 فیصد سے زیادہ برقرار رکھنا اور سرکاری اداروں اور توانائی شعبے میں اصلاحات کا آغاز شامل ہے۔ 40 فیصد ٹیکس نمو کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے، حکومت ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے، انسانی تعامل کو کم کرنے اور شفافیت کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزیرخزانہ نے کم ٹیکس والے اور غیر ٹیکس والے شعبوں سے مناسب محصولات کی وصولی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے حکومت کی مزید تنظیم نو کے منصوبوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کے اقدام کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ انہوں نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بھی وکالت کی۔

محمد اورنگزیب نے برآمدات پر مبنی منصوبوں میں درآمدات کے متبادل تلاش کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو راغب کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لئے زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

قبل ازیں سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے بانی صدر محمد شعیب نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ پاکستان نے 2002 میں سوسائٹی کے قیام کے بعد سے اب تک 1000 سے زائد سی ایف اے چارٹر ہولڈرز تیار کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ایف اے چارٹر کو عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے انتظام میں گولڈ اسٹینڈرڈ سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے صدر سجاد انور نے بھی خطاب کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.