BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ کاروباری منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے یہ منظوری اسلام آباد میں بورڈ آف انویسٹمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

انہوں نے دورہ چین کے دوران شینزن میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت پر ہونے والی پیش رفت کی جامع رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ چین کے بعد ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں اسپیشل اکنامک زونز ون اسٹاپ شاپ قانون پر نظر ثانی کی ہدایت کی۔

انہوں نے زور دیا کہ چین کی ٹیکسٹائل، چمڑے، جوتے اور دیگر صنعتوں کو پاکستان میں منتقل کرنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان میں چینی صنعتوں کی منتقلی کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سیکرٹری نے کہا کہ اسلام آباد بزنس سہولت سینٹر کے قیام کے لیے چینی ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس ایکٹ کے حوالے سے ایک مسودہ بھی جلد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور کو بھیجا جا رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.