** حکومت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔**

آج نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے مطابق تعطیلات پیر 17 جون سے شروع ہوں گی اور بدھ 19 جون کو ختم ہوں گی۔

واضح رہے کہ 7 جون کو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا، عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کے مختلف علاقوں میں ماہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ۔

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون کو ہوگا۔

Comments

200 حروف