مالیاتی منڈیوں کے نسبتاً محفوظ اور محتاط سمجھے جانے والے حصے میں ایک عجیب صورتحال پیدا ہوگئی، ایس اینڈ پی 500 اور نیس ڈیک حال ہی میں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں
لیکن زیادہ تشویشناک امکان شاید یہ ہے کہ عالمی رہنما اب بھی ان اشاروں کو الگ الگ مسائل سمجھ رہے ہیں، جبکہ بانڈ مارکیٹیں انہیں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ایک ہی مسئلے کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔
ٹرمپ شرحِ سود کم چاہتے ہیں، بیسنٹ ییلڈز کم چاہتے ہیں، فیڈ اپنی ساکھ برقرار رکھنا چاہتا ہے، بانڈ مارکیٹ مہنگائی سے تحفظ چاہتی ہے، ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے پہلے اپنی شرائط منوانا چاہتا ہے۔ اور بظاہر سب ہی امن چاہتے ہیں۔