BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.04%)
KSE100 Decreased By (-0.04%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 60.29 Increased By ▲ 0.30 (0.5%)
BIPL 24.46 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 31.44 Increased By ▲ 0.18 (0.58%)
CNERGY 11.82 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
DFML 16.32 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 201.15 Decreased By ▼ -0.72 (-0.36%)
FABL 93.59 Decreased By ▼ -0.27 (-0.29%)
FCCL 58.96 Decreased By ▼ -0.33 (-0.56%)
FFL 14.11 Decreased By ▼ -0.04 (-0.28%)
GGL 19.59 Increased By ▲ 0.11 (0.56%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.50 (-0.16%)
HUBC 206.20 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 8.14 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
KEL 6.16 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.60 Decreased By ▼ -0.14 (-0.54%)
MLCF 102.61 Decreased By ▼ -0.64 (-0.62%)
OGDC 313.47 Increased By ▲ 0.68 (0.22%)
PAEL 34.49 Decreased By ▼ -0.34 (-0.98%)
PIBTL 13.74 Increased By ▲ 0.02 (0.15%)
PIOC 269.99 Increased By ▲ 0.32 (0.12%)
PPL 222.80 Increased By ▲ 0.18 (0.08%)
PRL 81.66 Decreased By ▼ -0.50 (-0.61%)
SNGP 91.07 Decreased By ▼ -0.34 (-0.37%)
SSGC 24.00 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
TELE 7.38 Increased By ▲ 0.06 (0.82%)
TPLP 12.76 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 52.80 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
UNITY 8.35 Decreased By ▼ -0.13 (-1.53%)
WTL 1.42 Increased By ▲ 0.03 (2.16%)
اداریہ

حکمران اتحاد میں بڑھتی دراڑیں

  • بلاول کے بیانات اس قدر دوٹوک تھے کہ حکومت کو فوری ردعمل دینا پڑا اور اس نے انہیں یاد دلانے میں دیر نہیں لگائی کہ پیپلز پارٹی اب بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہے
شائع اپ ڈیٹ

بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ پریس کانفرنس نہ صرف اپنے جارحانہ لب و لہجے کے باعث غیر معمولی اہمیت کی حامل تھی بلکہ اس نے حکمران اتحاد کی اندرونی صورتحال بھی بے نقاب کردی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے حکومت کو غیر معمولی طور پر وسیع پیمانے پر مختلف معاملات پر تنقید کا نشانہ بنایا، جن میں اپوزیشن اور عدلیہ کے ساتھ اس کا رویہ اور نئے صوبوں کے قیام کی تجاویز شامل تھیں۔

ان کے بیانات اس قدر دوٹوک تھے کہ حکومت کو فوری ردعمل دینا پڑا اور اس نے انہیں یاد دلانے میں دیر نہیں لگائی کہ پیپلز پارٹی اب بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہے۔ اس تبادلہ خیال نے ایسے حکمران اتحاد میں بڑھتی ہوئی دراڑوں کو نمایاں کردیا، جس کے اتحادی حکومت کے طرز عمل اور ملک کے سیاسی و آئینی معاملات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر بظاہر تیزی سے ایک دوسرے سے دور ہوتے جارہے ہیں۔

بلاول کا یہ مؤقف کہ نظام کو دانستہ طور پر تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، خاص طور پر قابل غور تھا۔ اسی طرح پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں ختم کرنے کا ان کا مطالبہ بھی اہمیت کا حامل تھا۔ عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دیتے ہوئے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اور پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی جماعتوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو مذاق قرار دیتے ہوئے انہوں نے ایسے مؤقف اختیار کیے جو حکومت کے مؤقف سے واضح طور پر متصادم ہیں۔ انہوں نے نئے صوبوں کے قیام کی تجاویز، بالخصوص ریفرنڈم کے ذریعے اس مقصد کے حصول کی تجویز پر بھی سوالات اٹھائے اور سندھ کی جبری تقسیم کے خلاف خبردار کیا۔

تاہم سب سے اہم ان کے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیانات تھے۔ ماضی میں اس ترمیم کی منظوری کے بھرپور حامی رہنے والے بلاول اب یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ اسے سیاسی اتفاق رائے کے بجائے عددی اکثریت کے بل بوتے پر منظور کرایا گیا۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا نئی قائم کردہ وفاقی آئینی عدالت کو قانونی برادری اور عوام کا اعتماد حاصل ہے یا نہیں۔ یہ اہم اعترافات ہیں اور جس آئینی ڈھانچے کی تشکیل میں ان کی اپنی جماعت نے کردار ادا کیا، اس کی خامیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ان کی آمادگی قابل تحسین ہے۔ اس ملک میں سیاسی رہنما شاذ و نادر ہی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں، چہ جائیکہ ان کے بارے میں اس قدر صاف گوئی سے بات کریں۔

تاہم بلاول کے ان تبصروں میں ایک بڑا تضاد بھی موجود ہے جس کا انہوں نے ذکر نہیں کیا۔ وہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں اپنی جماعت کے کلیدی کردار پر نمایاں طور پر خاموش رہے، جس نے عدلیہ کی تنظیم نو کی اور آئینی بینچز کی تشکیل کی راہ ہموار کی۔ انہی آئینی بینچز نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔ ان نشستوں کی غیر معمولی تقسیم، جس میں زیادہ تر نشستیں پیپلز پارٹی سمیت حکمران اتحاد کی جماعتوں کو ملیں، نے اسی عددی اکثریت کو یقینی بنانے میں مدد دی جس کے ذریعے 27ویں آئینی ترمیم منظور کرائی گئی۔

بلاول اس سے قبل وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا دفاع میثاقِ جمہوریت کا حوالہ دے کر کرچکے ہیں۔ تاہم اس معاہدے میں جس آئینی عدالت کا تصور پیش کیا گیا تھا، اس کے اختیارات موجودہ عدالت کے مقابلے میں خاصے محدود تھے۔ اس کا مقصد آئینی معاملات کا فیصلہ کرنا تھا، جبکہ سپریم کورٹ کو ملک کی اعلیٰ ترین عدالتی فورم کی حیثیت برقرار رکھنی تھی اور آئینی عدالت کے فیصلے سپریم کورٹ میں نظرثانی کے تابع ہونے تھے۔

یہ موجودہ انتظام سے بالکل مختلف ہے، جس کے تحت وفاقی آئینی عدالت کو وہ وسیع اختیارات حاصل ہوگئے ہیں جو پہلے سپریم کورٹ استعمال کرتی تھی، جبکہ اس کے آئینی فیصلے سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے لیے بھی لازم ہیں۔ اختیارات کی اس تقسیم نے دونوں عدالتی فورمز کے باہمی تعلق کے حوالے سے بنیادی سوالات پیدا کردیے ہیں۔ مناسب عوامی بحث اور ان کے دور رس ادارہ جاتی اثرات کا ادراک کیے بغیر پورے عدالتی ڈھانچے کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ بلاول کا اتفاق رائے کی عدم موجودگی پر سوال اٹھانا درست ہے، لیکن خود احتسابی کا دائرہ 26ویں آئینی ترمیم اور اس کے ذریعے اگلی ترمیم کی منظوری کی راہ ہموار کرنے میں ادا کیے گئے کردار تک بھی وسیع ہونا چاہیے۔

دریں اثنا، بلاول کی اس صاف گوئی کو نئے صوبوں کے قیام سے متعلق شدت اختیار کرتی بحث کے تناظر میں بھی دیکھا جانا چاہیے۔ اس نوعیت کے کسی بھی اقدام کے سندھ میں پیپلز پارٹی کے لیے گہرے سیاسی مضمرات ہوں گے۔ اس سے بلاول کے دلائل کی اہمیت کم نہیں ہوتی، تاہم ان کی مداخلت کے وقت کو ضرور قابل غور بناتا ہے۔ اس کے باوجود حکومت کی سمت پر سوال اٹھانے، غلطیوں کا اعتراف کرنے اور سیاسی مخالفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ان کی آمادگی خوش آئند ہے۔ اصل امتحان یہ ہوگا کہ آیا ان کی یہ صاف گوئی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگے بھی برقرار رہتی ہے یا نہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف