دنیا
آبنائے ہرمز بحران توانائی کے تحفظ کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا خطرہ قرار
- آبنائے ہرمز کا بحران توانائی کے تحفظ کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، جس کی شدت 1970ء کی دہائی کے تیل کے بحرانوں سے بھی کہیں زیادہ ہے ، آئی ای اے
مشرقِ وسطیٰ میں فروری میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کے نتیجے میں شروع ہونے والے بحران نے توانائی کے تحفظ کو تاریخ کے سب سے بڑے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ یہ بحران توانائی کی سلامتی کے لیے اب تک کا سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔
آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے ادارے کی سالانہ اہم رپورٹ کے دیباچے میں لکھا کہ آبنائے ہرمز کا بحران توانائی کے تحفظ کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے، جس کی شدت 1970ء کی دہائی کے تیل کے بحرانوں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔


Comments