BR100 Decreased By (-0.35%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.39%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 61.08 Increased By ▲ 0.12 (0.2%)
BIPL 24.32 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 11.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.87%)
DFML 16.72 Decreased By ▼ -0.07 (-0.42%)
DGKC 201.05 Increased By ▲ 0.06 (0.03%)
FABL 94.50 Decreased By ▼ -0.74 (-0.78%)
FCCL 59.30 Decreased By ▼ -0.52 (-0.87%)
FFL 14.56 Increased By ▲ 0.03 (0.21%)
GGL 19.92 Decreased By ▼ -0.04 (-0.2%)
HBL 306.10 Decreased By ▼ -1.11 (-0.36%)
HUBC 206.05 Decreased By ▼ -1.33 (-0.64%)
HUMNL 8.15 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.30 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 24.70 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
MLCF 103.97 Decreased By ▼ -1.16 (-1.1%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -1.04 (-0.33%)
PAEL 35.30 Decreased By ▼ -0.31 (-0.87%)
PIBTL 13.80 Decreased By ▼ -0.20 (-1.43%)
PIOC 272.13 Decreased By ▼ -2.90 (-1.05%)
PPL 222.97 Decreased By ▼ -0.78 (-0.35%)
PRL 77.69 Decreased By ▼ -1.82 (-2.29%)
SNGP 94.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.28%)
SSGC 23.40 Decreased By ▼ -0.20 (-0.85%)
TELE 7.37 Decreased By ▼ -0.04 (-0.54%)
TPLP 12.83 Decreased By ▼ -0.05 (-0.39%)
TRG 53.12 Decreased By ▼ -0.08 (-0.15%)
UNITY 8.70 Decreased By ▼ -0.06 (-0.68%)
WTL 1.32 Increased By ▲ 0.01 (0.76%)
دنیا

امریکا میں ٹیکنالوجی نظام کی خرابیوں کا سلسلہ حکومت تک پہنچ گیا، ٹرمپ کا سب ٹھیک ہونے کا دعویٰ

  • این ایس اے نے اپنے نیٹ ورک میں معمول کی دیکھ بھال کے دوران عارضی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اہم آپریشنل نظام کام کرتے رہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکا میں گزشتہ کئی روز سے مختلف اداروں کے ٹیکنالوجی نظام میں مسلسل خرابیوں کے باعث ای میل سروسز متاثر، ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار اور بینکاری خدمات میں خلل کے بعد منگل کو امریکی قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) کا نیٹ ورک بھی متاثر ہوگیا، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کسی بڑے یا منظم سائبر حملے کے خدشات کو مسترد کردیا ہے۔

این ایس اے نے اپنے نیٹ ورک میں معمول کی دیکھ بھال کے دوران عارضی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اہم آپریشنل نظام کام کرتے رہے۔ امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جے کلیٹن کے مطابق حالیہ تکنیکی مسائل کی ممکنہ وجہ مختلف نظاموں کی اپ گریڈیشن ہے، تاہم کسی مربوط سائبر حملے یا ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائی کے شواہد نہیں ملے۔

گزشتہ جمعرات کو مائیکروسافٹ کی سروسز میں خرابی کے بعد سے امریکا میں مسلسل مختلف اداروں کے نظام متاثر ہورہے ہیں۔ جمعہ کو امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ملک بھر میں ساڑھے چار گھنٹے کے لیے پروازیں روک دی تھیں، جو 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد فضائی سفر میں طویل ترین تعطل تھا۔

پیر کو یونائیٹڈ ایئرلائنز کے نظام میں خرابی سے تقریباً 150 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ جے پی مورگن چیس کی بینکاری خدمات بھی متاثر ہوئیں۔ منگل کو ایپل نے بھی اپنے نظام میں خرابی کی تصدیق کی، جس سے آئی کلاؤڈ اور ایپل پے سمیت صارفین کی خدمات متاثر ہوئیں۔ کمپنی کے مطابق یہ سائبر حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔

سینیٹر جوش ہاؤلی نے ان مسلسل واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید وضاحت کا مطالبہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے سائبر حملوں کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ادھر سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مختلف اداروں میں ملازمین کی تعداد میں کمی اور تجربہ کار عملے کی چھانٹی سے نظام کی کارکردگی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے، تاہم اب تک ملازمتوں میں کمی اور حالیہ تکنیکی خرابیوں کے درمیان براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا۔

Comments

200 حروف