BR100 Increased By (1.68%)
BR30 Increased By (2.44%)
KSE100 Increased By (1.48%)
KSE30 Increased By (1.55%)
BAFL 57.38 Decreased By ▼ -0.74 (-1.27%)
BIPL 23.44 Increased By ▲ 0.06 (0.26%)
BOP 29.22 Increased By ▲ 1.13 (4.02%)
CNERGY 11.92 Increased By ▲ 0.18 (1.53%)
DFML 15.19 Increased By ▲ 0.13 (0.86%)
DGKC 193.25 Increased By ▲ 8.22 (4.44%)
FABL 91.38 Decreased By ▼ -1.41 (-1.52%)
FCCL 56.40 Increased By ▲ 1.94 (3.56%)
FFL 13.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.38%)
GGL 18.09 Increased By ▲ 0.39 (2.2%)
HBL 291.25 Increased By ▲ 5.09 (1.78%)
HUBC 202.99 Increased By ▲ 5.75 (2.92%)
HUMNL 8.77 Increased By ▲ 0.13 (1.5%)
KEL 5.82 Increased By ▲ 0.19 (3.37%)
LOTCHEM 24.09 Increased By ▲ 0.26 (1.09%)
MLCF 96.53 Increased By ▲ 3.55 (3.82%)
OGDC 309.94 Increased By ▲ 6.31 (2.08%)
PAEL 32.30 Increased By ▲ 0.39 (1.22%)
PIBTL 13.06 Increased By ▲ 0.32 (2.51%)
PIOC 250.99 Increased By ▲ 10.58 (4.4%)
PPL 217.40 Increased By ▲ 4.49 (2.11%)
PRL 85.40 Increased By ▲ 1.06 (1.26%)
SNGP 92.74 Increased By ▲ 2.71 (3.01%)
SSGC 23.15 Increased By ▲ 0.32 (1.4%)
TELE 6.61 Increased By ▲ 0.11 (1.69%)
TPLP 13.19 Increased By ▲ 1.20 (10.01%)
TRG 52.25 Increased By ▲ 0.78 (1.52%)
UNITY 7.73 Increased By ▲ 0.15 (1.98%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
دنیا

امریکی عوام نے جنگ کے بجائے امن کے حق میں ووٹ دیا، باقر قالیباف

  • وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کو ٹرمپ کے خلاف عوامی ردعمل قرار دیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے بدھ کو کہا ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے ہاتھوں ری پبلکنز کی شکست سے واضح ہوگیا ہے کہ امریکی عوام نے جنگ نہیں، امن کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

ڈیموکریٹس نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی جماعت کے خلاف عوامی ردعمل قرار دیا جارہا ہے۔

انتخابی نتائج نے مہنگائی، محصولات اور ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ پر امریکی عوام کی شدید ناراضی کو ظاہر کیا ہے۔ جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس سے پہلے ہی غیر مقبول صدر کے خلاف عوامی بے اطمینانی میں مزید اضافہ ہوا۔

باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ضمیر کی آواز ہو یا مہنگائی کا دباؤ، امریکی عوام نے جنگ کے خلاف ووٹ دیا ہے اور ہم اس پیغام کی تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکی حکومت بین الاقوامی سرپرستوں اور بلیک میل کرنے والوں کے مفادات کی خاطر اپنے عوام کی خواہشات کو نظرانداز کرتی ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کا انکار سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔

فروری میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والی جنگ کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے، تاہم اس دوران وقفے وقفے سے فائرنگ اور حملوں کے تبادلے ہوتے رہے ہیں جبکہ خدشہ ہے کہ لڑائی دوبارہ بڑے پیمانے پر شروع ہوسکتی ہے۔

Comments

200 حروف