BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 55.19 Increased By ▲ 0.15 (0.27%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 28.82 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
CNERGY 12.29 Decreased By ▼ -0.12 (-0.97%)
DFML 16.23 Decreased By ▼ -0.10 (-0.61%)
DGKC 181.88 Increased By ▲ 0.76 (0.42%)
FABL 91.39 Decreased By ▼ -0.63 (-0.68%)
FCCL 51.78 Increased By ▲ 0.74 (1.45%)
FFL 13.93 Increased By ▲ 0.14 (1.02%)
GGL 18.06 Decreased By ▼ -0.88 (-4.65%)
HBL 286.95 Decreased By ▼ -3.31 (-1.14%)
HUBC 192.48 Decreased By ▼ -1.04 (-0.54%)
HUMNL 9.40 Increased By ▲ 0.27 (2.96%)
KEL 5.85 Decreased By ▼ -0.04 (-0.68%)
LOTCHEM 26.06 Decreased By ▼ -0.24 (-0.91%)
MLCF 90.06 Increased By ▲ 0.67 (0.75%)
OGDC 298.96 Decreased By ▼ -1.43 (-0.48%)
PAEL 33.50 Increased By ▲ 0.20 (0.6%)
PIBTL 13.77 Increased By ▲ 0.16 (1.18%)
PIOC 230.47 Decreased By ▼ -0.69 (-0.3%)
PPL 217.43 Increased By ▲ 0.40 (0.18%)
PRL 93.19 Decreased By ▼ -0.26 (-0.28%)
SNGP 89.73 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
SSGC 22.58 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.63%)
TRG 53.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.19%)
UNITY 8.68 Increased By ▲ 1.00 (13.02%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.01 (-1.03%)
پاکستان

پاک فوج کا فتح 2 توسیع شدہ رینج کے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

  • صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی کامیاب تجرباتی لانچنگ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد
شائع اپ ڈیٹ

پاک فوج نے فتح 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے توسیع شدہ رینج والے ورژن کا کامیاب تجرباتی فائر کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس میزائل نظام میں جدید نیویگیشن اور جدید ترین ایویونکس نصب ہیں، جو اسے انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ میزائل کی منفرد پرواز کی رفتار اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت اسے دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کے قابل بناتی ہے، جبکہ اس کی توسیع شدہ رینج دشمن کی سرزمین کے اندر دور تک اہداف کو نشانہ بنانے کی پاک فوج کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرتی ہے۔

تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے کمانڈر، پاک فوج کے سینئر افسران اور اس پروگرام سے وابستہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کمانڈر نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور فنی مہارت کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجرباتی لانچنگ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے ملکی دفاعی شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے قابلِ ستائش کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments

200 حروف