دنیا
امریکی حملوں کا جواب مزید تکلیف دہ ہوگا، ایرانی اسپیکر
- اب سے ایران کے مفادات اور سلامتی کے خلاف کسی بھی حملے کا جواب زیادہ تیز، زیادہ شدید اور زیادہ تکلیف دہ ہوگا، محمد باقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اتوار کو کہا ہے کہ امریکا کو یہ بات بہت دیر ہونے سے پہلے سمجھ لینی چاہیے کہ ایران کے خلاف جنگ میں کھیل کے اصول تبدیل ہو چکے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا جب امریکا نے خلیج میں متعدد ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر شائع ہونے والی تقریر میں کہا کہ اب سے ایران کے مفادات اور سلامتی کے خلاف کسی بھی حملے کا جواب زیادہ تیز، زیادہ شدید اور زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔


Comments