BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.57%)
KSE100 Decreased By (-0.74%)
KSE30 Decreased By (-0.73%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.90 Decreased By ▼ -1.20 (-0.39%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.21 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.05 Decreased By ▼ -0.58 (-1.63%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 221.34 Decreased By ▼ -5.57 (-2.45%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.54 Decreased By ▼ -0.26 (-3.33%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

ایران جنگ میں شدت، شہری ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش

  • ایرانی حکام کے مطابق منگل کی شب امریکی حملوں میں 18 افراد جاں بحق اور 108 زخمی ہوئے
شائع اپ ڈیٹ

امریکا ایران جنگ میں حالیہ شدت کے بعد شہری ہلاکتوں پر ایک بار پھر عالمی توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق منگل کی شب امریکی حملوں میں 18 افراد جاں بحق اور 108 زخمی ہوئے، جن میں آبنائے ہرمز کے قریب ایک شادی کی تقریب میں ہلاک ہونے والے 4 افراد بھی شامل ہیں۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقے کے قریب شادی کی تقریب پر حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوئے۔ تنظیم کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک عمارت کے قریب ملبہ بکھرا ہوا اور چھت میں بڑا سوراخ دکھائی دیا، جبکہ عمارت کے قریب بجلی کا ٹاور بھی زمین پر گرا ہوا تھا۔

رائٹرز نے سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے حملے کے مقام کی تصدیق کی، جن کے مطابق گرا ہوا بجلی کا ٹاور متاثرہ عمارت سے 136 میٹر کے فاصلے پر تھا۔

جنگی کارروائیوں میں اضافے نے خطے کے دیگر ممالک میں بھی تشویش پیدا کردی ہے۔ ایران نے بحرین، اردن، کویت اور عراق میں امریکی تنصیبات قرار دیے جانے والے اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ کویتی فوج نے جمعرات کی صبح مزید میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے انہیں روک دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران میں شہریوں کی ہلاکتوں، خصوصاً شادی کی تقریب کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی پابندی کی جائے۔

ایرانی انسانی حقوق گروپ ہرانا کے مطابق 7 اپریل تک ایران میں جنگ کے دوران 3,636 افراد ہلاک ہوچکے تھے، جن میں 1,701 شہری شامل تھے۔ دوسری جانب امریکہ نے اپنے 18 فوجیوں کی ہلاکت اور 750 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ امریکی فوج شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔

حالیہ واقعہ نے مناب کے ایک اسکول پر پہلے کیے گئے حملے کی یاد بھی تازہ کردی، جس میں 160 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کے نتائج تاحال جاری نہیں کیے۔

ادھر ایران نے آبنائے ہرمز سے ایرانی اجازت کے بغیر گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جس کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ میں بحری آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ جنگ سے قبل دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی سپلائی اسی راستے سے گزرتی تھی۔

Comments

200 حروف