BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.68%)
KSE100 Increased By (0.98%)
KSE30 Increased By (1.06%)
BAFL 59.16 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
BIPL 27.26 Increased By ▲ 0.20 (0.74%)
BOP 36.00 Increased By ▲ 1.25 (3.6%)
CNERGY 11.25 Increased By ▲ 0.19 (1.72%)
DFML 18.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.17%)
DGKC 220.19 Increased By ▲ 3.20 (1.47%)
FABL 100.55 Decreased By ▼ -1.79 (-1.75%)
FCCL 56.88 Increased By ▲ 0.46 (0.82%)
FFL 16.51 Increased By ▲ 0.10 (0.61%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.09 (0.38%)
HBL 325.60 Increased By ▲ 3.56 (1.11%)
HUBC 223.58 Increased By ▲ 2.06 (0.93%)
HUMNL 10.75 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
LOTCHEM 27.20 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
MLCF 103.09 Increased By ▲ 5.15 (5.26%)
OGDC 318.49 Increased By ▲ 2.19 (0.69%)
PAEL 44.38 Increased By ▲ 2.08 (4.92%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 275.86 Increased By ▲ 6.48 (2.41%)
PPL 222.48 Increased By ▲ 1.79 (0.81%)
PRL 63.81 Increased By ▲ 0.16 (0.25%)
SNGP 104.91 Decreased By ▼ -1.33 (-1.25%)
SSGC 27.25 Increased By ▲ 0.17 (0.63%)
TELE 8.81 Increased By ▲ 0.08 (0.92%)
TPLP 14.97 Increased By ▲ 0.19 (1.29%)
TRG 62.37 Increased By ▲ 0.96 (1.56%)
UNITY 11.90 Increased By ▲ 0.76 (6.82%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.02 (-1.61%)
کاروبار اور معیشت

نشاط گروپ کا کنسورشیم فیسکو کی نجکاری کی دوڑ میں شامل

  • کنسورشیم میں نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ، پاک جین لمیٹڈ، لال پیر لمیٹڈ، نشاط پاور لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ، کوہِ نور انرجی لمیٹڈ اور پاک الیکٹرون لمیٹڈ شامل
شائع اپ ڈیٹ

نشاط گروپ کی متعدد کمپنیوں پر مشتمل ایک کنسورشیم نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کی دوڑ میں حصہ لے لیا ہے۔

یہ پیشرفت نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ (این سی پی ایل) نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں ظاہر کی۔

نوٹس کے مطابق نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ نے نجکاری کے ذریعے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کے لیے نجکاری کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً ترمیم یا تکمیل شدہ جاری کردہ ریکویسٹ فار اسٹیٹمنٹ آف کوالیفکیشن (آر ایس او کیو) حاصل کرلی ہے جبکہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کنسورشیم میں شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

کنسورشیم میں نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ، پاک جین لمیٹڈ، لال پیر لمیٹڈ، نشاط پاور لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ، کوہِ نور انرجی لمیٹڈ اور پاک الیکٹرون لمیٹڈ شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت کنسورشیم کے اراکین نے پاک جین لمیٹڈ کو لیڈ کنسورشیم رکن مقرر کرتے ہوئے نجکاری کے پورے عمل کے دوران تمام کاروباری امور انجام دینے اور کنسورشیم کی نمائندگی کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

این سی پی نے واضح کیا کہ اس نے اس لین دین کے حوالے سے کوئی پابند ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ یہ معاملہ نجکاری کمیشن کی جانب سے پری کوالیفکیشن اور تمام مطلوبہ کارپوریٹ و ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) پاکستان کی ان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں شامل ہے جنہیں حکومت نے نجکاری کے لیے مقرر کیا ہے۔ یہ اقدام توانائی شعبے میں وسیع تر اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد کارکردگی بہتر بنانا، بجلی کے نقصانات کم کرنا اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

فیسکو حکومت کے براہِ راست نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ہے جس کے تحت اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کو بھی نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے ابتدائی طور پر اگست 2024 میں ان تینوں ڈسکوز کی براہِ راست نجکاری کی منظوری دی تھی۔

گزشتہ ماہ فیسکو کی اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اگست 2026 تک بڑھا دی گئی تھی۔

Comments

200 حروف