BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

  • فیلڈ مارشل کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن سکیورٹی فورسز کی مسلسل کارروائیوں سے ہی ممکن ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کو کہا ہے کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز دہشت گرد گروہوں کے خلاف ہدفی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششوں اور عوامی تعاون سے ہی ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جہاں کہیں بھی دہشت گردوں کا ڈھانچہ ملک اور عوام کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر نے بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تاہم عوام کے تعاون سے مسلح افواج کے مضبوط ردعمل کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے بلوچستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال اورحوصلہ مند عوام کا حامل صوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں جامع حکمت عملی کے تحت صوبے کی سماجی و معاشی بہتری کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔

فیلڈ مارشل نے قومی یکجہتی کے فروغ اور بلوچستان میں دیرپا امن و خوشحالی کے لیے سول سوسائٹی، تعلیمی حلقوں، میڈیا اور نوجوانوں کے کردار کو بھی سراہا۔

انہوں نے ملکی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے اختتام پر شرکا کے ساتھ سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف