BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

دفاعی روابط مضبوط بنانے کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ

  • جنرل بائرکتار اوغلو سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ فوجی امور پر تبادلۂ خیال
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دونوں ممالک کے مابین دیرینہ اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ترکیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیرِ دفاع یاشار گولر اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلجوق بائرکتار اوغلو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ فوجی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے جنرل بائرکتار اوغلو کے ساتھ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ فوجی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل بائرکتار اوغلو نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات اور عزم کے اعتراف میں انہیں ترک مسلح افواج کے ممتاز خدمتی تمغے (ڈسٹنگوئشڈ سروس میڈل) سے نوازا۔

فیلڈ مارشل نے ترک لینڈ فورسز ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل متین توکیل سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جدید ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار اناط کبیر پر حاضری دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

Comments

200 حروف