دنیا
تہران میں دھماکا گولہ بارود تلف کرنے کا نتیجہ تھا، ایرانی میڈیا
/ آپریشن سے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، عہدیدار
ایرانی سرکاری میڈیا نے ہفتے کق ایک مقامی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تہران صوبے کے مشرقی حصے میں سنائی دینے والا دھماکہ جنگ سے باقی رہ جانے والے گولہ بارود کو کنٹرولڈ طریقے سے تلف کیے جانے کے باعث ہوا تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ اس آپریشن سے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
اس سے قبل ہفتے کو ایرانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ تہران صوبے کے مشرقی حصے میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔ پاکدشت اور قیام دشت کے رہائشیوں نے اس دھماکے کی اطلاع دی تھی تاہم اس وقت اس کے ماخذ اور درست مقام کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا تھا۔


Comments