BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران اور اسرائیل پر وینس اور روبیو کے مؤقف میں اختلاف، وائٹ ہاؤس کی تردید

/ پوری انتظامیہ 100 فیصد صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک پیج پر ہے، ٹومی پیگوٹ
شائع اپ ڈیٹ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ انتظامیہ کے تمام اہم عہدیدار ایک ہی مؤقف رکھتے ہیں لیکن گزشتہ ہفتے ان کے نائب صدر اور وزیر خارجہ کے بیانات، خاص طور پر اسرائیل کے موضوع پر کئی بار ایک دوسرے سے مختلف رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکہ اور ایران کے مجوزہ ابتدائی معاہدے پر تنقید کرنے والے اسرائیلی ناقدین پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ بیروت میں شہری بنیادی ڈھانچے پر اسرائیلی بمباری جس کا مقصد حزب اللہ کو کمزور کرنا تھا امریکہ کی قیادت میں جاری امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

اس ہفتے خلیجی ممالک کے دورے پر جانے والے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے لبنان میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کا دفاع کیا اور بارہا اسے حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں ایک جائز اقدام قرار دیا۔

جب روبیو سے وینس کی تنقید کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا، اس کے بجائے اسی ہفتے کے اوائل میں لبنان میں قائم ملیشیا کی جانب سے اسرائیلی چیک پوسٹ پر کیے گئے حملے کا ذکر کیا۔

یہ تضاد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگرچہ انتظامیہ نے اتحاد پر زور دیا ہے لیکن بعض اوقات مختلف عالمی نظریات سامنے آ رہے ہیں جو وائٹ ہاؤس کے لیے ایک چیلنج ہے جس کا سیاسی اتحاد خارجہ پالیسی کے معاملات پر گہری تقسیم کا شکار ہے۔ یہ ریپبلکن پارٹی کے مستقبل کی ایک ابتدائی جھلک بھی پیش کرتا ہے کیونکہ روبیو اور وینس دونوں کو 2028 کے صدارتی امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

منگل کو روبیو نے کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران خلیجی اتحادیوں سے ایران کی تعمیرِ نو کے لیے فنڈز کی درخواست نہیں کریں گے، اس طرح کا امکان ابھی بہت دور کی بات ہے۔ جمعرات کو علاقائی حکام کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی معاہدہ امریکی مفادات اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کے حوالے سے فول پروف ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم ایک معاہدہ چاہتے ہیں لیکن ہم کسی بھی قیمت پر معاہدہ نہیں چاہتے۔

وائٹ ہاؤس کا ردعمل

وائٹ ہاؤس نے دونوں حکام کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلاف کی سختی سے تردید کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ یہاں صرف ایک ہی کیمپ ہے، صدر ٹرمپ کا کیمپ اور پوری انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے صدر کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے روبیو اور وینس کے درمیان خارجہ پالیسی پر کسی بھی قسم کے اختلافات کے خیال کو پرانا اور من گھڑت بیانیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری انتظامیہ 100 فیصد صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک پیج پر ہے۔

محکمہ خارجہ کے ایک اور ترجمان نے مزید دلیل دی کہ لبنان کے معاملے پر دونوں حکام کے درمیان کوئی اختلاف نہں، انتظامیہ کا مقصد لبنان کی پوری سرزمین پر لبنانی حکومت کی خودمختاری کو بحال کرنا ہے۔

Comments

200 حروف