BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 27.16 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 36.54 Increased By ▲ 0.54 (1.5%)
CNERGY 12.19 Increased By ▲ 0.94 (8.36%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.91 Decreased By ▼ -1.28 (-0.58%)
FABL 100.53 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
FCCL 57.41 Increased By ▲ 0.53 (0.93%)
FFL 16.57 Increased By ▲ 0.06 (0.36%)
GGL 24.65 Increased By ▲ 0.75 (3.14%)
HBL 325.00 Decreased By ▼ -0.60 (-0.18%)
HUBC 225.95 Increased By ▲ 2.37 (1.06%)
HUMNL 10.80 Increased By ▲ 0.05 (0.47%)
KEL 7.34 Decreased By ▼ -0.08 (-1.08%)
LOTCHEM 27.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
MLCF 102.20 Decreased By ▼ -0.89 (-0.86%)
OGDC 319.00 Increased By ▲ 0.51 (0.16%)
PAEL 43.84 Decreased By ▼ -0.54 (-1.22%)
PIBTL 16.86 Decreased By ▼ -0.04 (-0.24%)
PIOC 273.70 Decreased By ▼ -2.16 (-0.78%)
PPL 221.50 Decreased By ▼ -0.98 (-0.44%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 104.20 Decreased By ▼ -0.71 (-0.68%)
SSGC 27.33 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
TELE 8.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.68%)
TPLP 15.04 Increased By ▲ 0.07 (0.47%)
TRG 63.25 Increased By ▲ 0.88 (1.41%)
UNITY 11.53 Decreased By ▼ -0.37 (-3.11%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
دنیا

امریکا کے ساتھ معاہدے کے مسودے میں تیل پر پابندیوں کا خاتمہ، جوہری حدود اور منجمد اثاثوں کی بحالی شامل ہے، ایران کا دعویٰ

  • ایران نے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے فوری طور پر کھول دیا، امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم
شائع اپ ڈیٹ

ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کے حتمی مسودے میں تہران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تیل کی پابندیوں میں امریکی چھوٹ سمیت متعدد اہم امور شامل کیے گئے ہیں۔

دونوں فریقین کی منظوری کے بعد حتمی معاہدے پر اگلے 60 دنوں میں تفصیلی بات چیت ہوگی۔ایرانی عہدیدار کے مطابق اس معاہدے کے مسودے کے اہم نکات کے تحت ایران تمام تجارتی بحری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھول دے گا، جبکہ امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔ دستخط کے فوری بعد شروع ہونے والا امریکی ناکہ بندی کا یہ خاتمہ 30 دنوں میں مکمل ہوگا۔

مالیاتی امور میں امریکہ حتمی معاہدے تک ایران پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کرے گا۔ حتمی معاہدے کے بعد طے شدہ وقت کے مطابق تمام امریکی اور اقوام متحدہ کی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔ امریکہ ایک مخصوص مدت کے لیے ایران پر عائد تیل کی پابندیوں میں چھوٹ دے گا، جس سے تہران کو تیل بیچنے اور آمدنی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔ مزید برآں امریکہ ایران کے منجمد 25 ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرنے پر راضی ہو گیا ہے، جس میں نقد رقم کی منتقلی، علاقائی تعاون اور فنانشل کریڈٹ لائنز شامل ہیں۔ واشنگٹن اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کی تعمیرِ نو کا ایک منصوبہ بھی تیار کرے گا، جس پر 60 دن میں تہران سے مشاورت ہوگی۔

جوہری امور کے تحت تہران اس بات پر متفق ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ تو تیار کرے گا اور نہ ہی حاصل کرے گا۔ حتمی معاہدے تک ایران اپنے جوہری پروگرام کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھے گا اور یورینیم کی مزید افزودگی یا جوہری تنصیبات کی توسیع سے گریز کرے گا۔ امریکہ مستقبل کے جامع معاہدے کے تحت ایران کو اپنی ہی سرزمین پر اعلیٰ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو کم کرنے کی اجازت دینے پر بھی رضامند ہو گیا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت کے 60 دنوں کے اندر ان تمام جوہری امور پر مذاکرات کر کے انہیں حتمی معاہدے میں شامل کیا جائے گا۔

Comments

200 حروف