BR100 Increased By (1.77%)
BR30 Increased By (1.96%)
KSE100 Increased By (1.59%)
KSE30 Increased By (1.65%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

امریکہ، ایران امن معاہدہ اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع، وزیراعظم شہباز شریف

  • ہم امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، شہباز شریف
شائع June 13, 2026 اپ ڈیٹ June 13, 2026 04:49pm

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کو کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ہم امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔ پاکستان اس کے فوراً بعد امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کررہا ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مذاکرات کے دوران امریکہ اور ایران کی مسلسل وابستگی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں اپنے برادر ممالک کے تعاون پر ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی امن معاہدہ دیرپا امن کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

ایک روز قبل وزیراعظم نے بتایا تھا کہ امریکہ اور ایران کے مابین مجوزہ امن معاہدے کے حتمی متن پر اتفاق ہو گیا ہے اور اس پیش رفت کو دونوں فریقین کا مہینوں سے جاری تنازع ختم کرنے کے قریب ترین قدم قرار دیا۔

یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ اور ایران اسی ہفتے کے آخر تک امن معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں جس سے آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دیا جائے گا، تاہم ایران نے اس کے جواب میں کہا کہ اس نے ابھی تک معاہدے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

اگر اس معاہدے کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ تین ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی اب تک کی سب سے اہم سفارتی کامیابی ہوگی جس میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں اور جس کے باعث عالمی توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی میڈیا نے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ زیرِ مذاکرات معاہدے کے بڑے حصے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تاہم ایران اپنی ریڈ لائنز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Comments

200 حروف