BR100 Decreased By (-1.21%)
BR30 Decreased By (-1.49%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 57.10 Decreased By ▼ -0.59 (-1.02%)
BIPL 27.10 Decreased By ▼ -0.32 (-1.17%)
BOP 33.80 Decreased By ▼ -0.39 (-1.14%)
CNERGY 9.79 Increased By ▲ 0.17 (1.77%)
DFML 18.50 Decreased By ▼ -0.13 (-0.7%)
DGKC 207.90 Decreased By ▼ -5.13 (-2.41%)
FABL 99.00 Decreased By ▼ -1.79 (-1.78%)
FCCL 53.80 Decreased By ▼ -0.35 (-0.65%)
FFL 16.70 Decreased By ▼ -0.14 (-0.83%)
GGL 23.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.54%)
HBL 305.64 Decreased By ▼ -3.62 (-1.17%)
HUBC 218.18 Decreased By ▼ -3.35 (-1.51%)
HUMNL 10.68 Decreased By ▼ -0.21 (-1.93%)
KEL 7.33 Decreased By ▼ -0.26 (-3.43%)
LOTCHEM 29.20 Decreased By ▼ -1.23 (-4.04%)
MLCF 96.09 Decreased By ▼ -2.07 (-2.11%)
OGDC 318.00 Decreased By ▼ -5.36 (-1.66%)
PAEL 42.00 Decreased By ▼ -0.25 (-0.59%)
PIBTL 16.57 Decreased By ▼ -0.25 (-1.49%)
PIOC 281.00 Decreased By ▼ -4.96 (-1.73%)
PPL 220.39 Decreased By ▼ -4.34 (-1.93%)
PRL 44.55 Increased By ▲ 2.90 (6.96%)
SNGP 108.00 Decreased By ▼ -2.19 (-1.99%)
SSGC 28.90 Decreased By ▼ -0.41 (-1.4%)
TELE 8.84 Decreased By ▼ -0.15 (-1.67%)
TPLP 12.19 Decreased By ▼ -0.58 (-4.54%)
TRG 60.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.74%)
UNITY 10.15 Decreased By ▼ -0.22 (-2.12%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.03 (-2.36%)
کاروبار اور معیشت

مئی میں 3 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی کا شعبہ سرفہرست رہا

  • 99 فیصد کمپنیوں کا اندراج آن لائن کیا گیا، ایس ای سی پی
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق مئی کے دوران ملک بھر میں 3,161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 297,239 تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ 99 فیصد کمپنیوں کا اندراج آن لائن کیا گیا جن میں سے 260 کمپنیاں خیبر پختونخوا، 112 گلگت بلتستان اور 71 کمپنیاں بلوچستان میں رجسٹرڈ ہوئیں۔

دوسری جانب پنجاب میں 1,643 کمپنیاں، اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مئی میں آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی) اور ای کامرس کے شعبے میں سب سے زیادہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ریکارڈ کی گئی۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا شعبہ 598 نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ تمام صنعتوں میں سرِفہرست رہا جس کے بعد ٹریڈنگ (تجارتی) سیکٹر 503 رجسٹریشنز کے ساتھ دوسرے اور سروسز (خدمات) کا شعبہ 404 رجسٹریشنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

دوسری جانب رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے میں 303 نئی کمپنیوں کا اندراج دیکھا گیا۔

اسی طرح مئی کے دوران سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 206 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ریکارڈ کی گئی۔

بیان کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری کی سرگرمیاں بھی مستحکم رہیں جہاں 17 ممالک سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق ان کمپنیوں میں چین سے تعلق رکھنے والے 89 شیئر ہولڈرز نے ڈائریکٹرز کے عہدے حاصل کیے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے قائم کی جانے والی ان کمپنیوں کا مجموعی پیڈ اپ کیپیٹل (ادا شدہ سرمایہ) 13 کروڑ 94 لاکھ (139.4 ملین) روپے ہے۔

Comments

200 حروف