BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکا،ایران معاہدہ، صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے کردار کو سراہا

  • ایران کی پالیسی مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے، مسعود پزشکیان
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے تک پہنچنے میں مدد کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، ان کے اس بیان کو ایک ایسے ضمنی اعتراف کے طور پر دیکھا جارہا ہے جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی یہ مفاہمت کامیاب ہوچکی ہے۔ ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ طے کرانے میں مؤثر کوششیں کیں۔

اپنی پوسٹ میں پزشکیان نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ حالیہ بات چیت نے سفارت کاری کے لیے تہران کے عزم کو مزید تقویت دی ہے۔

انہوں نے ملائیشیا کے انسانی ہمدردی کے مؤقف کو بھی سراہا اور معاہدے کی جانب پیش رفت میں تعاون فراہم کرنے پر پاکستان کے اقدام اور مؤثر کوششوں کی تعریف کی۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔ یہ گفتگو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک کے عوام اور پوری اسلامی دنیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے موجودہ بحران کے دوران قیمتی ایرانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی قوم کے وقار کے مطابق جلد ہی ایک امن معاہدہ طے پا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایک برادر اور پڑوسی ملک ہونے کے ناطے ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا اور امن کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کا مستقبل مزید روشن ہوگا۔

گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جاری تنازعات و بحرانوں کے خاتمے کے لیے سفارتی اقدامات اور کوششوں کی حمایت میں اسلام آباد کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔

پزشکیان نے اسلامی دنیا کے استحکام، سلامتی اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان مسلسل تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Comments

200 حروف