BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

ملک بھر میں پیر سے جمعہ تک طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

  • تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، این ڈی ایم اے
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پیر سے جمعہ تک پاکستان کے متعدد حصوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری (اولے پڑنے) کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں آندھی، گرد آلود ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور، ملتان اور ان کے گردونواح کے علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، سوات، پشاور، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور لنڈی کوتل میں بھی اس دوران بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، مظفرآباد، وادی نیلم، باغ اور کوٹلی میں بھی گرج چمک اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Comments

200 حروف