BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اگلے ہفتے پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا، وزیر خزانہ

  • یہ 250 ملین ڈالر کا اجراء ہوگا جو مجوزہ ایک ارب ڈالر کے پروگرام کا پہلا مرحلہ ہے، محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ ہفتے پہلی بار چینی کیپیٹل مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے کی توقع کر رہا ہے، جہاں یوآن میں پانڈا بانڈ جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انشاء اللہ اگلے ہفتے آپ کو خوشخبری ملے گی کہ پہلی بار ہم پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

یہ 250 ملین ڈالر کا اجراء ہوگا جو مجوزہ ایک ارب ڈالر کے پروگرام کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس بانڈ کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کی معاونت حاصل ہوگی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایران میں جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث درپیش شدید دباؤ کے باوجود پاکستان کی معیشت بحالی کے آثار دکھا رہی ہے، جن میں برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ شامل ہے۔ پاکستان ایندھن اور گیس کی درآمدات پر بھاری انحصار کرتا ہے۔

وزیر خزانہ کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے ہیں جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو دو جاری پروگراموں کے تحت تقریباً 1.32 ارب ڈالر کی نئی مالی معاونت جاری کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یوروبانڈز اور کمرشل قرضوں کے حصول پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات سے حاصل کیے گئے 3.5 ارب ڈالر کے قرض کی جگہ لے کر زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے بھی مالی خلا کو پورا کرنے کیلئے 3 ارب ڈالر کی اضافی معاونت فراہم کی ہے۔

Comments

200 حروف