BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.44%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.25%)
BAFL 58.20 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 27.33 Increased By ▲ 0.10 (0.37%)
BOP 34.68 Increased By ▲ 0.28 (0.81%)
CNERGY 13.83 Increased By ▲ 0.72 (5.49%)
DFML 18.51 Increased By ▲ 0.11 (0.6%)
DGKC 217.00 Increased By ▲ 3.34 (1.56%)
FABL 99.82 Increased By ▲ 0.26 (0.26%)
FCCL 57.80 Decreased By ▼ -0.26 (-0.45%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.15 Increased By ▲ 0.17 (0.71%)
HBL 335.80 Decreased By ▼ -2.36 (-0.7%)
HUBC 213.55 Increased By ▲ 0.19 (0.09%)
HUMNL 10.68 Increased By ▲ 0.10 (0.95%)
KEL 7.45 Increased By ▲ 0.02 (0.27%)
LOTCHEM 27.64 Decreased By ▼ -0.03 (-0.11%)
MLCF 102.60 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
OGDC 320.00 Increased By ▲ 1.08 (0.34%)
PAEL 42.90 Decreased By ▼ -0.20 (-0.46%)
PIBTL 16.58 Decreased By ▼ -0.05 (-0.3%)
PIOC 274.50 Increased By ▲ 1.50 (0.55%)
PPL 231.11 Increased By ▲ 1.66 (0.72%)
PRL 76.81 Increased By ▲ 6.01 (8.49%)
SNGP 103.58 Decreased By ▼ -1.00 (-0.96%)
SSGC 27.14 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.54 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
TPLP 15.57 Decreased By ▼ -0.19 (-1.21%)
TRG 60.50 Increased By ▲ 0.21 (0.35%)
UNITY 11.60 Decreased By ▼ -0.12 (-1.02%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
پاکستان

اسحاق ڈار نے سنگاپور سے 11 پاکستانی اور 20 ایرانی ملاحوں کی وطن واپسی کیلئے مدد مانگ لی

  • امریکی حکام اور دیگر فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں ،نائب وزیر اعظم
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہوں نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالا کرشنن سے ٹیلیفونک گفتگو میں امریکا کی جانب سے ضبط کئے گئے جہازوں پر سوار 11 پاکستانی اور 20 ایرانی ملاحوں کی فلاح و بہبود اور وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کےلئے سنگاپور کی حمایت کی درخواست کی جو اس وقت سنگاپور کی سمندری حدود کے قریب موجود ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم سنگاپور کی جانب سے تعاون فراہم کرنے اور حمایت کو سراہتے ہیں۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان وزارت خارجہ اور متعلقہ اداروں کے ذریعے امریکی حکام اور دیگر فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ ہمارے شہریوں کی حفاظت، فلاح و بہبود اور جلد از جلد واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ پیشرفت پاکستان کی جانب سے امریکی قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز کے عملے کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں پیر کو کم از کم 15 ملاح پڑوسی ملک (ایران) پہنچ گئے تھے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق عملے کے ارکان کی منتقلی اعتماد سازی کے اقدامات کا حصہ تھی۔

مذکورہ جہاز پر 19 اپریل کو امریکی افواج نے دھاوا بول کر اسے قبضے میں لے لیا تھا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی بات کی ہے اور اس معاملے پر قریبی رابطہ برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے شہریوں کی پاکستان کے راستے ایران تک محفوظ واپسی میں بھی تعاون کےلئے تیار ہے۔

Comments

200 حروف